آسٹریلیائی وزیر اعظم نے اعتماد کا ووٹ جیت لیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-10

آسٹریلیائی وزیر اعظم نے اعتماد کا ووٹ جیت لیا

میلبورن
پی ٹی آئی
آسٹریلیا کے وزیر اعظم ٹونی ایبوٹ نے اپنے محض17ماہ کے اقتدار کے بعد قیادت کے تعلق سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک کے دوران انہیں قریب قریب موت کا تجربہ ہوا۔ پارٹی روم میٹنگ کے دوران اپنے لبرل ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ایبٹ نے حکومت کے طرز عمل میں تبدیلی کا وعدہ کیا اور اپنے رفقاء سے کہا کہ حکومت کو از سر نو شکل و صورت دینے کے لئے انہیں چھ ماہ کا وقت دیں ۔ ایبٹ نے کہا کہ انہوں نے اپنی قیادت کے تعلق سے اعتماد کا ووٹ جیت لیا اور تحریک عدم اعتماد کو شکست ہوگئی ۔ آسٹریلیائی بروڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے مطاق بیلٹ پیپر میں محض’’ پاس‘‘ تحریر کرتے ہوئے ایک رکن پارلیمنٹ ایک غیر رسمی ووٹ دیتا ہے ۔ ایبٹ نے اپنی ٹیم ارکان سے اپیل کی کہ وہ ان پر اعتماد کریں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ لیبر پارٹی سے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں لبرل پارٹی سے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ لبرل پارٹی نے تحریک عدم اعتماد کا سامنا کیا ہے اور اب معاملات ہمارے ہاتھ میں ہیں۔ ہم آپ کے لئے اور ہمیں منتخب کرنے والے عوام کے لئے کام کرنے کے پابند ہیں ۔ ہم انتشار اور غیر یقینی کی کیفیت کا خاتمہ چاہتے ہیں جس نے لبرل حکومتوں کو تباہ کیا، ہم آپ کو بہتر حکمرانی فراہم کرنا چاہتے ہیں جس کے آپ مستحق ہیں ۔ ہمارا خیال ہے کہ جب آپ حکومت منتخب کرتے ہیں ، وزیر اعظم کا انتخاب کرتے ہیں تو اپنا ذہن بدلنے تک آپ حکومت اور وزیرا عظم کو برقرا ر رکھنے کا حق رکھتے ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایبٹ نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد، جسے مغربی آسٹریلیا کے دوارکان نے پیش کیا تھا، ایک تکلیف دہ تجربہ تھا ۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ عموماً16یا17ماہ کی حکومت میں ایسا نہیں ہوتا۔‘‘

Australia's prime minister survives confidence vote

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں