امن مشنوں میں شامل ہونے ہندوستان پر اقوام متحدہ کا دباؤ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-02

امن مشنوں میں شامل ہونے ہندوستان پر اقوام متحدہ کا دباؤ

نئی دہلی
یو این آئی
ہندوستان نے اقوام متحدہ سے دنیا بھر میں جاری اپنے من بردار مشن کے لئے محکمانہ و منصفانہ اصول مرتب کرنے کو کہا ہے ، جس میں خاص طور پر اس مشن میں فوجی دستے بھیجنے والے ملکوں کے کردار اور ذمہ داریوں کا تعین کیاجائے ۔ واضح رہے کہ ہندوستان روایتی طور پر اقوام متحدہ کے امن بردار مشن میں تعاون دینے والے بڑے ملکوں میں شامل رہا ہے ۔ فی الحال اس مشن میں8ہزار سے زیادہ ہندوستان امن بردار اہلکار سرگرم عمل ہیں جن میں فوجی دستے ، افسران، مشاہدین اور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جنہیں مشترکہ طور پر اقوام متحدہ کے16امن بردار آپریشنوں میں سے10میں تعینات کیا گیا ہے۔ ہندستان نے مطالبہ کیا ہے کہ امن بردار مشن میں فوجی دستے بھیجنے والے ملکوں کو اقوام متحدہ کے امن مشن کے فیصلے میں اپنے رول سے متعلق امور میں اپنی جائز بات کہنے دیاجائے ۔ ہندوستانی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار نے کہا کہ’’ یہایک جائز مطالبہ ہے کیونکہ آخر کار ہمارے فوجی دستے ہی امن مشن میں تحفظ فراہم کرتے ہیں، دوسرے ملکوں کے فوجی دستے بھی اقوام متحدہ کی خدمات میں اپنی زندگیاں گنوا دیتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے امن مشن کے فیصلے میں ملکوں کی شراکت یا تعاون کے حوالے سے موجودہ میکانزم بہت کمزور ہے۔ اقوام متحدہ نے اپنی طرف سے ان صولوں پر نظر ثانی کرنے کے لئے ایک گروپ ترتیب دیا ہے تاکہ امن مشن میں فوجی دستے بھیجنے والے ممالک کے خدشات کو دور کیاجاسکے ۔ اس گروپ میں ایک ہندوستانی نمائندہ بھی شامل ہیں جو سابق ہندوستان امن بردار رہ چکے ہیں۔ اس گروپ کی رپورٹ اس سال کے وسط تک آنے کی توقع ہے جو اقوام متحدہ کے مختلف فورموں میں اہم بحث و مباحثہ کا حصہ ہوگی ۔ اس رپورٹ پر اقوام متحدہ کے امن مشن میں فوجی دستے بھینے والے ممالک میں بحث کی جائے گی۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ہندوستان کے علاوہ دیگر متعدد ممالک سے بھی اس طرح کی تشویشات موصول ہوئی ہیں۔

India demands greater say in UN peacekeeping mandate

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں