مذہب کی بنیاد پر امتیاز درست نہیں - آر ایس ایس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-02

مذہب کی بنیاد پر امتیاز درست نہیں - آر ایس ایس

میسورو
پی ٹی آئی
آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے آج کہا کہ تہذیبی رنگا رنگی باعث تعریف ہے اور کسی کو بھی طریقہ عبادت اور طرز زندگی کے اختلاف اور جدا جدا روایتوں کی بناء پر امتیاز اور ایذا رسانی کا شکار نہیں بنایاجانا چاہئے ۔ بھاگوت نے یہ تقریر ایسے وقت کی ہے جب کہ ہندو توا نتہا پسند تنظیمو ں کی حالیہ حرکتوں بشمول گھر واپسی پروگرام پر سنگھ پریوار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے ۔ میسور شہر میں5ویں بین الاقوامی کانفرنس برائے بزرگ سے خطاب کرتے ہوئے بھاگوت نے کہا کہ تہذیبی تنوع کا جشن منایاجانا چاہئے اس کی مخالفت نہ کی جائے۔ کسی کے ساتھ بھی اس کے طرز زندگی یا طریقہ عبادت کے اختلاف اور جداگانہ روایات کے سبب اذیت رسانی اور امتیاز کا سلوک نہیں رکھاجانا چاہئے ۔ یہ تمام چیزیں لازماً بقائے باہم کے تحت ایک دوسرے کے ساتھ ہوں اور ہر ایک کو ہمارے ساتھ لے کر چلنے کا راستہ تلاش کیاجائے ۔ کانفرنس کا اہتمام آر ایس ایس کی حامی تنظیم بین الاقوامی مرکز برائے ثقافتی مطالعات( آئی سی سی ایس) نے کیا تھا۔ موہن بھاگوت نے کہا’’کائنات ایک واحد جسم ہے اور انسانیت کی بھلائی کے لئے لوگوں کا جسد واحد کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ رہنا ضروری ہے ۔‘‘ انہوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف تکڑے نہیں ہے بلکہ وہ ایک ہے، چنانچہ کائنات کی بھلائی اسی میں ہے کہ ہر کوئی ہر کسی کا خیال رکھے۔ کثیر المذاہب سماج میں مل جل کر زندگی گزارنا کنٹراکٹ کی بنیاد پر نہ ہو بلکہ قبولیت کی بنیاد پر ہو ۔ زندگی کا عصری تصور رواداری کی تعلیم دیتا ہے ۔ اس کا تقاضہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کو برداشت کریں لیکن ہماری قدیم روایات جس کے ساتھ طویل تجربات وابستہ ہیں،ن کہتی ہیں کہ ہمیں ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی نہیں بلکہ قبول کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قبولیت کے لئے افادیت بنیادنہیں ہے ۔ مختلف روایات جداجدا نظر آٹی ہیں لیکن اصلاً وہ ایک ہے ۔ وحدت ایک مطلق سچائی اور مستقل حقیقت ہے ۔ ہماری روایت کہتی ہے کہ ہمیں تمام لوگوں اور روایتوں کو قبول کرنا چاہئے ۔

Celebrate diversity, don't discriminate on religion: RSS chief Mohan Bhagwat

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں