حکومت ہند کی راز کی دستاویزات کا افشا - مزید 7 افراد گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-21

حکومت ہند کی راز کی دستاویزات کا افشا - مزید 7 افراد گرفتار

نئی دہلی
پی ٹی آئی
حکومت کی راز کی دستاویزات بشمول وزیر فینانس کے آنے والے بجٹ کی تقریر کا کچھ حصہ افشا کئے جانے سے متعلق سنسنی خیز کارپوریٹ جاسوسی اسکینڈل میں سرکردہ توانائی کمپنیوں کے5سینئر اگزیکیٹیو اور دو کنسلٹنٹس کے بشمول مزید7افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ اس طرح اس کیس میں تا حال12افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ جوائنٹ کمشنر پولیس رویندر یادو نے آج رات بتایا کہ 5اراد سائیلیس سکسینہ( ریلائنس) ونئے کمار( ایسار) کے کے نائک( کیرنس) سبھاش چندر (جوبلینٹ انرجی) اور اے ڈی اے جی ریلائنس کے رشی آنند کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ان تمام کمپنی اگزیکیٹیو نے سرقہ کی گئی دستاویزات حاصل کی تھیں جنہیں پولیس نے ان کمپنیوں پر دھاووں کے دوران برآمد کیا۔ سکسینہ ریلائنس انڈسٹریریز لمٹیڈ کے کارپوریٹ امور کا منیجر ہے ۔ چندرا سینئر اگزیکٹیو جوبلینٹ انرجی، آنند ڈی جی اے ریلائنس اے ڈی اے جی ، ونئے ڈی جی ایم ایسار اور نائک جنرل منیجر کیرنس انڈیا ہے ۔ ان کے خلاف آئی پی سی کی دفعات120B(مجرمانہ سازش) اور411(بددیانتی سرقہ شدہ مال کا حصول) کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ خفیہ دستاویزات کی چوری سمجھاجاتا ہے کہ وزارت پٹرولیم میں موجود ایک ریاکٹ نے کیاجو فینانس کوئلہ اور توانائی کی وزارتوں سے متعلق امور کی دیکھ بھال کرتا ہے ۔ دہلی پولیس نے یہ بات بتائی۔ پولیس نے کل5افراد کو گرفتار کیا تھا جن میں وزارت آئیل کے دو عہدیدار اور تین درمیانی آدمی تھے ۔ شعبہ توانائی کے دو کنسلٹنٹ سنتا نو سائیکیا ، سابق صحافی اور ریاض جین کو آج گرفتار کیا گیا ۔ پولیس کمشنر بی ایس بسی نے کہا کہ سائیکیا ایک ویب سائٹ چلاتا ہے جہاں اپنے تجزیے پیش کرتا ہے، اسے اور جین کو گرفتار کرلیا گیا اور تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے وزیر اعظم نریندر مودی کا پرنسپال سکریٹری نریبندر مشرا کو لکھا گیا ایک مکتوب بھی برآمد کیا۔ دیگر ملزمین میں ایشور سنگھ، آشا رام اور راج کمار دو بے شامل ہیں ۔ پولیس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دو تھیلے دستاویزات کی نقول ان کمپنیوں کے دفاتر اور عہدیداروں کے گھروں پر دھاووں کے دوران برآمد کرلی گئیں ۔ بسی نے کہا کہ ان افراد نے راز کی دستاویزات چرائی نہیں بلکہ جو کچھ میز پر تھا اس کی نقل حاصل کرلی ۔ بسی نے کہا کہ پولیس یہ تحقیقات کررہی ہے کہ ان افراد اور کمپنیوں کے درمیان کس طرح کا تال میل پایاجاتا ہے۔ فی الحال ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ اس میں کوئی ادارہ یا تنظیم ملوث ہے ۔ کسی کمپنی کا نام لینا مناسب نہیں ہوگا۔ ملزمین کو تحقیقات کے لئے پولیس تحویل میں دے دیا گیا ہے ۔

FIR says budget document among leaked papers, 7 more arrested

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں