دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے ہندوستان اور امریکہ کا عہد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-13

دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے ہندوستان اور امریکہ کا عہد

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ہندوستان اور امریکہ نے آج دہشت گرد تنظیموں کی مالی مدد کو روکنے کی کوشش میں مشترکہ طور پر فینانشیل نیٹ ورک اور پاکستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیموں جیسے لشکر طیبہ اور جماعت الدعوۃ نیز انڈرورلڈ ڈان داؤد ابرہیم کی بھی کمپنی کی جانب سے فنڈس جمع کرنے کور وکنے کا عہد کیا۔ دونوں ملکوں نے دہشت گردی کے لئے پیسے کی غیر قانونی منتقلی کو روکنے ، حوالہ معاملت اور دوسری غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے مل کر کام کرنے کا عہد کیا ۔ پانچویں، ہند۔ امریکہ معاشی و مالیاتی شراکت بات چیت کی میٹنگ کے موقع پر سمجھوتہ کیا گیا جس میں امریکہ کے ٹریژری سکریٹری جیکب لیو اور وزیر فینانس ارون جیٹلی نے شرکت کی ۔ لشکر طیبہ اور ممبئی حملوں کے منصوبہ ساز حافظ سعید کی جماعت الدعوۃ کے کے علاوہ دونوں ملکوں نے جیش محمد ، حقانی نیٹ ورک ، ڈی کمپنی ، القاعدہ اور داعش کی بھی نشاندہی کی جن کی مالی اداد کو روکا جائے گا ۔ آر بی آئی گورنر رگھو رام راجن اور امریکہ کے فیڈرل ریزروبینک کے وائس چیئرمین نے بھی بات چیت میں حصہ لیا ۔ اس دوران دونوں ملکوں کے بیچ معلومات کے تبادلے اور حوالہ معاملت اور دہشت گردوں کی مالی مدد روکنے کے سلسلے میں تعاون سے اتفاق کیا گیا ۔ میٹنگ کے بعد ایک بیان بھی جاری کیا گیا۔ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی عہدیدار نے کہا کہ دونوں ملک دہشت گردی کی کارروائیاں انجام دینے والے عناصر کی مالی مدد کو روکنے کی مل کر کوشش کرنے کے پابند ہیں۔

India, US pledge to combat terror funding to LeT, JuD, Dawood

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں