معاشی اصلاحات متاثر نہیں ہوں گی - مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-13

معاشی اصلاحات متاثر نہیں ہوں گی - مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی

نئی دہلی
یو این آئی
مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے معیشت میں تیز رفتار سے ہونے والے اضافہ کا حوالہ دیتے ہوئے آج کہا کہ دہلی اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی کو ملنے والی شکست کے باوجود حکومت اصلاحات کے ایجنڈے سے پیچھے نہیں ہٹے گی ۔ جیٹلی نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ حکومت اقتصادی اصلاحات جاری رکھنے کے لئے عہد بند ہے کیونکہ اس سے سرمایہ کاری میں اضافہ کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور غریبی کے خاتمہ میں مدد ملے گی ۔70رکنی دہلی اسمبلی میں مسٹر اروند کجریوال کی قیادت والی عام آدمی پارٹی کو67سیٹیں ملنے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے محض تین سیٹوں پر سمٹ جانے کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ہم نے اقتدار میں آنے کے بعد چار الیکشن جیتے ہیں اور ایک میں شکست ملی ہے ۔ اس بنیاد پر یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ ہم نے جو عمل شروع کیا ہے اسے روکا جائے گا۔ مسٹر جیٹلی نے اصلاحات اور معیشت میں آنے والی تیز ی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی معیشت تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہی ہے ۔ حکومت کو رواں مالی سال کے دوران شرح نمو7.4فیصد رہنے کی امید ہے جو گزشتہ برس6.9فیصد رہی تھی ۔ وزیر خزانہ اس مہینے کے آخر میں آئندہ مالی سال کا بجث پیش کرنے والے ہیں ۔ دہلی انتخابات میں ملنے والی زبردست شکست کے سبب امید کی جارہی ہے کہ مودی حکومت اس بجٹ میں عوام کو راغب کرنے والے اعلانات کرسکتی ہے ۔

Defeat in Delhi polls will not slow down economic reforms: Jaitley

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں