ہندوستان میں پہلی بار دونوں ہاتھوں کی پیوند کاری کامیاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-01

ہندوستان میں پہلی بار دونوں ہاتھوں کی پیوند کاری کامیاب

کوچی
آئی اے این ایس
کیرالا کے ایک نجی اسپتال میں ایک شاذونادر قسم کا کیس نظر آیا جب کہ ہندوستان میں پہلی دونوں ہاتھوں کی کامیاب پیوند کاری یہاں انجام پائی ۔ یہاں کے امرتا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں12اور13جنوری کو30سالہ ٹرین حادثہ کے متاثر فرد کو24سال روڈ حادثہ کے شکار فرد کے ہاتھ میسر آئے ۔ پلاسٹک سرجری ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ پروفیسر سبرمنیا ائیر نے بتایا کہ اب تک امریکہ، یورپی ممالک، چین ، آسٹریلیا میں13سال قبل فرانس میں پہلے کیس کے بعد صرف110کامیاب پیوند کاریاں انجام پائی ہٰں ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کے14دنوں بعد گیرندہ کے جسم نے دونوں ہاتھوں کو قبول کرلیا اور اس میں حرکت شروع ہوئی۔ اسے انتہائی نگہداشت یونٹ سے منتقل کردیاگیا ہے اور آپریشن کے بعد کا مرحلہ شروع ہوگیا ہے ۔ 16گھنٹے تک20سے زائد سرجنوں نے یہ آپریشن انجام دیا ۔

Kerala Doctors Conduct India's First Successful Double Hand Transplant

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں