دستور سے سوشلسٹ سیکولر الفاظ حذف نہیں کیے جانا چاہئے - سی پی آئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-01

دستور سے سوشلسٹ سیکولر الفاظ حذف نہیں کیے جانا چاہئے - سی پی آئی

حیدرآباد
پی ٹی آئی
سیکولرازم کو ہندوستان کردار قرار دیتے ہوئے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے قومی جنرل سکریٹری سوراورم سدھاکر ریڈی نے دستور کے دیباچہ سے سیکولر لفظ کو حذف کرنے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم مودی سے اس مسئلے پر وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا۔ سی پی آئی قائد نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ’’ سیکولرازم‘‘ ہندوستان کی شناخت کا عکاس ہے ۔ سوشلزم ایسے مقصد کا عکاس ہے جسے ہندوستان کو حاصل کرنا ہے۔س وشلزم اورسیکولر جیسے الفاظ1976میں دستور کے دیباچہ میں شامل کیے گئے ۔ انہیں حذف نہیں کیاجانا چاہئے ۔ حکومت ہند، بی جے پی اور این ڈی کو ایسے کسی بھی اقدام سے باز رہنا چاہئے۔ سور اورم نے کہا کہ’’تقسیم کے بعد پاکستان نے اسلامیہ جمہوریہ بننے کا فیصلہ کیا جب کہ ہندوستان ایک سیکولر جمہوریہ بن گیا ۔ کیا دیباچہ سے لفظ جمہوریہ بھی حذف کردیاجائے گا؟ سی پی آئی کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ’’آر ایس ایس ہندو راشٹر کا قیام چاہتا ہے ۔ ایک مرکزی وزیر کا کہنا ہے کہ دستور کی دفعہ370پر نظری ثانی کرنے کا وقت آگیا ہے ۔ پرکاش جاویڈکر دستور سے الفاظ سیکولر اور سوشلسٹ حذف کرنے کی حمایت کرتے ہیں ۔ ایک اور مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو کا کہنا ہے کہ ملک سیکولر برقرار رہے گا ۔ صرف وینکیا نائیڈو کی جانب سے یہ بات کہہ دینا کافی نہیں ہے بلکہ خود وزیر اعظم کو آگے آکر اس مسئلے پر وضاحت پیش کرنی ہوگی ۔’’ سوراورم نے ، اوباما کے حالیہ دورہ کے دوران ہندوستان اور امریکہ کے درمیان قرار پائے جوہری معاہدہ کی تفصیلات بھی عام کرنے کا مرکز سے مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا نریندر مودی اور اوباما کی ملاقات کے بعد جاری کردہ پانچ صفحات پر مشتمل مشترکہ اعلامیہ میں جوہری معاہدے کے تعلق سے صرف ایک پیراگراف موجود تھا ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پارلیمنٹ میں مباحث کے بغیر معاہدہ پر دستخط کرناقوم کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ہندوستان میں جوہری توانائی کا ایک واحد یونٹ بھی پیدا نہیں کیا گیا حالانکہ ہندوستان اور امریکہ کے مابین2008میں جوہری معاہدہ ہوا تھا۔

'Socialist', 'Secular' should not be removed from Constitution: CPI

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں