سوائن فلو سے نمٹنے میں ناکامی پر گجرات حکومت کے خلاف مقدمہ درج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-20

سوائن فلو سے نمٹنے میں ناکامی پر گجرات حکومت کے خلاف مقدمہ درج

احمد آباد
پی ٹی آئی
گجرات ہائی کورٹ نے جمعرات کے دن ریاستی حکومت کو ہدایت جاری کی کہ ریاست میں پھیلے سوائن فلو کے سلسلہ میں اس نے کیا اقدامات کئے ہیں جہاں تا حال170اموات درج کی گئی ہیں۔ مفاد عامہ کے تحت داخل کردہ ایک درخواست کی سماعت کے بعد عدالت نے یہ ہدایت جاری کی کہ جس میں ریاستی حکومت پر یہ الزام عائد کیا کیا کہ منتشر وباء سے نمٹنے میں وہ سست روی ، لاپرواہی اور سنگدلی کا مظاہرہ کررہی ہے ۔ کارگزار چیف جسٹس وی ایم ساہئی اور جسٹس آر پی دھولاریاپر مشتمل ہائی کورٹ بنچ نے بھی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ نجی ہسپتالوں میں متاثرہ افراد کو علاج کے لئے مفت ادویہ فراہم کی جائیں۔ حکومت اس بات کو بھی یقینی بنائے کہ غریب افراد کو غیر سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج کیاجائے۔ نیز یہ کہ وافر مقدار میں ادویہ موجود رہیں۔ نیز ریاستی چیف سکریٹری کو بھی ہدایت دی گئی کہ وہ حکومت کی جانب سے اٹھائے جارہے اقدامات کی نگرانی کریں تاکہ مریضوں کو مفت علاج فراہم کیاجائے اور وہ اس ضمن میں26فروری تک عدالت میں اپنی رپورٹ پیش کریں جس کی سماعت آئندہ تاریخ میں ہوگی ۔

Gujarat High Court gives notice to State Government on PIL alleging callousness on swine flu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں