مغربی بنگال گورنر کی جانب سے ممتا بنرجی کی ستائش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-20

مغربی بنگال گورنر کی جانب سے ممتا بنرجی کی ستائش

مغربی بنگال
پی ٹی آئی
مغربی بنگال گورنر کے این ترپاٹھی نے آج ریاستی حکومت کی جانب سے خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم کے کیسس میں سخت کارروائیاں کرنے پر ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی امن و ضبط صورتحال پر امن اور پوری طرح سے قابو میں ہے ۔ میری حکومت میں جہاں کہیں خواتین کے خلاف کسی قسم کی زیادتی یا سماجی برائی ہوئی ہے ، حکومت نے فاسٹ ٹریک عدالتوں کے ذریعہ پیشہ وارانہ تفتیشی انداز میں سخت ہدایات اور بر وقت اقدامات کئے ہیں ۔ اسمبلی کے بجٹ سیشن کے افتتاحی دن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔ ریاست بھر میں درج کردہ متعدد کیسس میں چارج چیٹ داخل کرتے ہوئے چند ماہ کے اندر مجرموں کو سزائیں دلائیں گئیں ۔ ترپاٹی نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ ریاست میں20خواتین اور 14ساحلی پولیس اسٹیشنوں کے بشمول57نئے پولیس اسٹیشنس قائم کئے گئے تاکہ امن وضبط کے بہتر سے بہتر انتظامات کرتے ہوئے عوام تک رسائی حاصل کی جائے اور جرائم اور مجرمین کا خاتمہ کیاجاسکے ۔

West Bengal Governor praises Mamata Banerjee, says government has taken swift actions in crimes against women

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں