خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک دہشت گردی سے زیادہ خطرناک - اوڈیشہ وزیر اعلیٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-16

خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک دہشت گردی سے زیادہ خطرناک - اوڈیشہ وزیر اعلیٰ

اڈیشہ
پی ٹی آئی
اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ نوئین پٹنائک نے آج کہا کہ ان کی حکومت خواتین اور بچیوں( لڑکیوں) کے خلاف امتیازی سلوک روکنے کے معاملہ میں پابند ہے ۔ پٹنائک نے بیجو جنتادل کے دو روزہ تربیتی پروگرا م کے اختتام کے موقع پر کہا ہم خواتین اور لڑکیوں کی طاقت کو سمجھتے اور منظور کرتے ہیں ۔ ہم ان کے خلاف کسی بھی قسم کے تفاوت کی اجازت نہیں دیں گے ۔ ان کے ساتھ امتیازی سلوک ، دہشت گردی سے خطرناک ہے۔ اپنے والد اور پہلے کے وزیر اعلیٰ بیجو پٹنائک کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیجو بابا بھی خواتین کی ترقی کے بارے میں کافی فکر مند رہتے تھے ۔ اور انہوں نے کسی تفاوت کی کبھی تائید نہیں کی ۔ نوجونوں کی قوت پر پٹنائک نے کہا میں نوجوانوں کی قابلیت اور قوت کو لے کر کافی پر یقین ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اڈیشہ کی آبادی کا50فیصد ،50سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے اور65فیصد35سال سے کم عمروں پر تو صرف تصور کیجئے کہ ہمارے پاس کتنی استعداد(قوت) ہے اگر ہم اس کا صحیح کر پائیں تو وقت آگیا ہے کہ نوجوانوں کی خود اعتمادی اور صلاحیتوں کی افزائش کی جائے ۔ پٹنائک نے اس سے قبل بی پی یو ٹی کیمپس میں سنٹر فار اڈوانس پوسٹ گریجویٹ اسٹیڈ یز کا افتتاح کیا۔

Discrimination Against Women More Dangerous than Terrorism: Orissa Chief Minister Naveen Patnaik

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں