کانگریس قیادت کے اعتماد کو بحال کرے - سینئر قائد وی کشور چندردیو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-16

کانگریس قیادت کے اعتماد کو بحال کرے - سینئر قائد وی کشور چندردیو

نئی دہلی
پی ٹی آئی
سینئر کانگریس قائد وی کشور چندر دیو نے کانگریس کو انتبادہ دیاکہ اگر قیادت کے اعتماد کو بحال کرنے میں پارٹی ناکام ہوجائے تو اسے سنگین حالات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ حالیہ ناکامیوں کے پیش نظر قائدین میں عدم اعتماد پایاجاتا ہے ۔ وی کشور چندر دیو نے دہلی انتخابات کے بعد اپنے پیام میں یہ بات واضح کی کہ اے اے پی، نریندرمودی کے خلاف منفی ووٹ کے ذریعہ ابھری ہے اگرچہ کہ اس موقع پر زبردست مہم چلائی گئی ۔ پی ٹی آئی کو اپنے انٹر ویو میں کشور چندر دیو نے کہا کہ کانگریسیوں میں تشویش پائی جاتی ہے، پارٹی میں ہر بات کے لئے پیسہ سے پیمائش کی جاتی ہے ۔ اعلیٰ قیادت کو یہ پتہ لگانا چاہئے کہ آیا یہ بات درست ہے یا نہیں اور مناسب تبدیلیاں کی جانی چاہئیے۔ دہلی انتخابات کے نتیجہ سے متعلق انہوں نے کہا کہ ایسا معلوم وتا ہے کہ ملک کو کانگریس جیسی پارٹی کی ضرورت ہے جو ملک میں جمہوری مرکز مانی جاتی ہے۔ ملک کو ایک قابل بھروسہ قیادت کی ضرورت ہے ۔ کانگریس کو پارٹی قیادت میں اعتماد کو بحال کرنے کی ضرورت ہے ورنہ عوام دوسرا متبادل تلاش کریں گے جس کی ملک کو شدید ضرورت ہے ۔ سیاست میں خلاء باقی نہیں رہ سکتا ۔ سابق مرکزی وزیر نے نام ظاہر کیے بغیر یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں اے اے پی کو عوام کے ووٹ سے یہ بات ظاہر ہے کہ وہ ایک آزادانہ جمہوری جماعت کو ترجیح دیتے ہیں جس میں رواداری ہو اور ترقیاتی نظریاتی رکھتی ہو ۔ دہلی نتائج مستقبل کی سیاست کو ایک روپ دینے کے غماز ہیں۔ اے اے پی کی زبردست کامیاب اور بی جے پی کو محض تین نشستوں سے مودی کی سیاست کے کھوکھلے پن کا اظہار ہوتا ہے ۔ کشور چندر دیو نے احساس ظاہر کیا کہ پارٹی میں کہیں نہ کہیں کچھ غلطی ہے جسے درست کرنے کی ضرورت ہے ۔ میں نہیں سمجھتا کہ قیادت مسئلہ تک پہنچنے کی کوشش نہیں کررہی ہوگی ، دہلی واحد مثال نہیں ہے ۔ ایک ریاست سے دوسری ریاست کانگریس کا ناکامی کا عمل جاری ہے ۔ آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے کشور چندر دیو نے مزید کہا کہ آندھر ا پردیش میں کانگریس کی ناکامی علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کانتیجہ ہے تاہم دہلی ، بہار، اتر پردیش میں تقسیم کا عمل نہیں ہوا ۔ ان ریاستوں میں بھی کانگریس کی کارکردگی خراب رہی۔ مسلسل پانچ مرتبہ رکن پارلیمنٹ رہنے کے بعد گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں شکست پانے والے سابق مرکزی وزیر قبائیلی امور نے بتایا کہ کانگریس کو قدیم اصولوں سے چھٹکارا پانے کی ضرورت ہے ۔ قدیم اصولوں نے تقریباً دودہوں سے پارٹی کو اپنی گرفت میں رکھا اور ان حالات سے دوچار کیا۔5 ریاستوں مہاراشٹرا ، ہریانہ ، جھار کھنڈ اور جموں و کشمیر میں کانگریس کوناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔ کشور چندر دیو نے کہا کہ ان ناکامیوں کے لئے کسی کو ذمہ دار ٹھہرایا نہیں گیا اور نہ کسی کا محاسبہ کیا گیا۔ انہوں نے اس سلسلہ میں آندھرا پردیش کی مثال دی۔ کشور چندر دیو نے کہا کہ ریاست کی پردیش کانگریس کمیٹی حریفوں کے منصوبوں کے بارے میں جاننے اجلاس منعقد کررہی ہے تاہم اس کی کوششیں ناکام ہوگئیں ۔ اس مسئلہ کی یکسوئی با آسانی کی جاسکتی ہے۔ پارٹی کی امیدوں پر جنہوں نے پانی پھیرا وہ موجود ہیں، نام لیئے بغیر انہوں نے کہا کہ ان مباحث سے کوئی نتائج برآمد نہیں ہوں گے ۔ ایسے لوگ ہمیشہ مرکز اور ریاست میں آگے رہے اور ہنوز استفادہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یو پی اے۔2کی ناکامی غلط انصرام اور اعتماد کا فقدان تھا۔ انہوں نے سونیا گاندھی سے خود محاسبہ کی اپیل کی اور کہا کہ انہیں حقیقت کو سمجھنا چاہئے اور پارٹی کا احیاء کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی سی صدور اور آل انڈیا جنرل سکریٹریز کے عہدہ پر ابل بھروسہ افراد کا تقرر کریں ۔ راہول گاندھی سے متعلق پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ وہ جنوری2013میں جئے پور چنتن شیور میں کیے گئے وعدوں کو پورا کرتے ہوئے پارٹی کو مضبوط کریں ۔

Congress should restore credibility of leadership: Sr. Party leader V Kishore Chandra Deo

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں