عام آدمی پارٹی 4 ریاستوں میں قابل لحاظ قوت بنے گی - سینئر قائد یوگیندر یادو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-16

عام آدمی پارٹی 4 ریاستوں میں قابل لحاظ قوت بنے گی - سینئر قائد یوگیندر یادو

نئی دہلی
پی ٹی آئی
دہلی اسمبلی انتخابات میں اپنی شاندار جیت سے حوصلہ پاکر عام آدمی پارٹی اب منصوبہ بنارہی ہے کہ وہ آئندہ پانچ سال میں کم از کم4بڑی ریاستوں میں قابل لحاظ سیاسی قوت بن رک ابھرے ۔ پارٹی کے سینئر حکمت عملی و ں ظریہ ساز یوگیندر یادو نے کہا ہے کہ عام آدمی پارٹی کی طویل مدتی حکمت عملی ہوگی کہ وہ قومی سیاست میں اصولی طاقت بن کر ابھرے ۔ پارٹی اس سلسلہ میں وسط مدتی اور طویل مدتی نشانوں پر کام کررہی ہے ۔ یادو نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ہم علاقائی جماعت نہیں ہیں ۔ ہماری طویل مدتی حکمت عملی ہوگی کہ ہم قومی متبادل بنیں ، اسی لئے ہم نے سوچ سمجھ کر دہلی کا انتخاب کیا۔ ہم قومی سیاست میں اہم طاقت بن کر ابھرنا چاہتے ہیں ۔ آئندہ تین تا پانچ سال میں ہم چاہیں گے کہ ہم دہلی اور پنجاب سے زیادہ ریاستوں میں قابل لحاظ قوت بنیں، تیسرے فرنٹ جیسے مخلوط اتحادوں کو مجبوری کی شادی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی ایسے کسی گروپ میں شامل نہیں ہوگی۔ انہوں نے ترنمول کانگریس اور جنتادل یو جیسی سیاسی جماعتوں سے کسی بھی قسم کی مفاہمت سے انکار کیا ، جنہوں نے دہلی کے اسمبلی الیکشن میں عام آدمی پارٹی کی تائید کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ان جماعتوں نے ہم سے سیاسی تائید نہیں مانگی ہے ۔ ہم ان کی سیاسی تائید کریں گے بھی نہیں ۔ یہ صرف خیر سگالی کا مظاہرہ تھا ، جو انہوں نے اپنی طاقت اور کمزوریوں کی بنیاد پر کیا تھا ۔ ان جماعتوں نے یہ محسوس نہیں کیا کہ ہم سیاسی ڈھانچہ کے خلاف ہیں ۔ ممتاز سیاسی سائنسداں یوگیندر یادو نے کہا کہ عام آدمی پاٹی کا نشانہ ہر اس ریاست میں جہاں پارٹی وسط مدتی توسیعی مہم میں قابل عمل متبادل بننا چاہتی ہے ،20فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرنا ہے ۔ انہوں نے ان ریاستوں کا نام بتانے سے انکار کردیا جہاں عام آدمی پارٹی اپنے پَر پھیلانا چاہتی ہے ۔ انہوں نے تاہم کہا کہ انتخاب اس بنیاد پر ہوگا کہ وہاں کتنی سیاسی طاقت کی گنجائش ہے اور کتنی تنظیمی صلاحیت وہاں ہے ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ عام آدمی پارٹی جاریہ سال کے اواخر میں بہار اسمبلی الیکشن اور آئندہ سال مغربی بنگال اسمبلی الیکشن لڑے گی ، انہوں نے راست جواب نہیں دیا۔
پنجاب جہاں عام آدمی پارٹی نے2014کے لوک سبھا الیکشن میں4نشستیں جیتی تھیں ، پارٹی کے لئے مرکز توجہ ہوگی ۔ اس نے اس ریاست میں2017کا اسمبلی الیکشن پوری قوت سے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دہلی اسمبلی الیکشن میں عام آدمی پارٹی کی شاندات جیت پر تبصرہ کرتے ہوئے یوگیندر یادو نے کہا کہ اس سے اروند کجریوال کی زیر قیادت حکومت پر زبردست دباؤ بڑھ گیا ہے ۔ اسے عوام کی توقعات پر کھرا اترنا ہوگا ۔ یوگیندر یادو نے کہا کہ عوام کی توقعات سے زیادہ وزنی کوئی اور دباؤ نہیں ہوتا۔ اگر آپ عوام کا معیار زندگی تھوڑا سا بھی بلند کردیں تو یہ مسرت کی بات ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں حکمرانی کے لئے بہت بڑے چیلنجس ہیں ، کیونکہ یہ عام ریاست نہیں ہے ۔ لوگ بھی ہم سے صاف ستھری سیاست کے لئے شفافیت کا مختلف پیمانہ رکھیں گے ۔ یوگیندر یادو نے کہا کہ اپوزیشن چونکہ تین ارکان تک گھٹ گئی ہے ، عام آدمی پارٹی کو ایوان کے اندر اور باہر اپوزیشن کی آواز اور بھی غور سے سننی ہوگی۔ کجریوال کی اس رائے کے بر خلاف کہ پارٹی کو پچھلے لوک سبھا الیکشن میں400نشستوں پر امید نہیں ٹھہرانے چاہئے تھے، یادو نے کہا کہ اس سے بیشتر ریاستوں میں عام آدمی پارٹی کو اپنی تنظیم ضلع سطح تک پھیلانے میں مدد ملی ۔

AAP will spread in four states over the next 5 years: Yogendra Yadav

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں