بین بر اعظمی اگنی۔V میزائل کا کامیاب تجربہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-01

بین بر اعظمی اگنی۔V میزائل کا کامیاب تجربہ

بالا سور(اڈیشہ)
پی ٹی آئی
ہندوستان نے آج ملک میں بنے ایٹمی ہتھیار فضاء میں لے جانے کی صلاحیت کے حامل بین بر اعظمی بیالسٹک میزائل اگنی۔Vکامیاب تجربہ کیا جو5ہزار کلو میٹر تک نشانہ لگاسکتا ہے ۔ اسے اڈیشہ کے ساحل کے نزدیک واقع وہیلر جزیرے سے چھوڑا گیا ۔ تین مرحلوں والے اس میزائل کو ڈی آر ڈی او نے تیار کیا ہے۔ اس میں ٹھوس ایندھن ڈالاجاتا ہے ۔ دفاعی ذرائع نے بتایا ہے کہ درمیانی راستہ میں اور نشانہ کے مقام پر موجود بحری جہازوں نے اس کو نشانہ لگاتے دیکھا ۔ راڈاروں اور دیگر آلات کے ذریعہ میزائل پر راستہ بھر نظر رکھی گئی ۔اس پر لگے تیز رفتار کمپیوٹر اور خامیوں سے نمٹنے والے سافٹ ویئر نے میزائل کی زور دار پرواز کی رہنمائی کی ۔ ملک میں ہی بنائے گئے راکٹ موٹروں نے بھی بالکل صحیح کام کیا ۔ وہیلر جزیرے سے بیالسٹک میزائل کی یہ تیسری آزمائش ہے۔ اس میزائل کی آزمائش کے ساتھ ہی ہمارا ملک امریکہ، روس، فرانس ، اور چین کے ہم قدم بن گیا ہے جو ایک ٹن سے زیادہ وزنی ایٹمی ہتھیار فضا ء میں لے جانے والے میزائل رکھتے ہیں ۔ اگنی سلسلہ کے میزائل ڈی آر ڈی او کے سائنس دانوں نے بنائے ہیں ۔ اگنی۔Vسب سے زیادہ جدید ہے ۔ اس میں پرواز ، رہنمائی ، ہتھیار اور انجن کی کئی جدید ٹکنالوجیوں کو شامل کیا گیا ہے ۔ ہندوستان کے پاس700کلو میٹر تک نشانہ لگانے والا اگنی۔2,Iہزار کلو میٹر تک نشانہ لگانے والا اگنی۔IIاور3ہزار سے زیادہ دور تک نشانہ لگانے والا اگنی۔IIIاور IVپہلے سے اس کے اسلحہ کے ذخیرے میں ہیں۔ پراجکٹ ڈائرکٹر اگنی۔Vراجیش کمار گپتا نے اس کامیابی کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ ایک دیرینہ خواب کی تکمیل ہوئی ہے ۔ یہ میزائل17میٹر لمبا ہے اور اس کا وزن50ٹن ہے ۔
نئی دہلی
پی ٹی آئی
صدر جمہوریہ پرنب مکرجی اور وزیر اعظم نریندر مودی نے اگنیVمیزائل کے کامیاب تجربہ پر ڈی آر ڈی او کے سائنس دانوں کو مبارکباد دی ہے ۔ وزیر دفاع کے سائنسی مشیر اور ڈائرکٹر جنرل ڈی آر ڈی او اویناش چندر کے نام ایک پیام میں پرنب مکرجی نے کہا کہ میں ہندوستان کے دیسی ساختہ اگنی Vسرفیس میزائل کی تیسری پرواز اور کامیاب تجربہ سے وابستہ تمام افراد کو دلی مبارکباد دی ہے ۔ مودی نے کہا کہ آرمی میزائل کے کامیاب تجربہ سے ہماری فوج کو طاقتور میزائل کی قوت حاصل ہوگی۔

India successfully tests its most powerful intercontinental ballistic missile

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں