مدر ٹریسا کی خدمت کا مقصد بتدیلی مذہب تھا - بھاگوت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-24

مدر ٹریسا کی خدمت کا مقصد بتدیلی مذہب تھا - بھاگوت

بھرت پور
پی ٹی آئی
آر ایس ایس چیف بھاگوت نے آج کہا ہے کہ مدر ٹریسا کی جانب سے غریبوں کی خدمت کا مقصد لوگوں کو عیسائی مذہب میں شامل کرنا تھا ۔ ایک رضا کار تنظیم اپنا گھر کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مدر ٹیسا کی خدمت اچھی بات ہوسکتی تھی لیکن اس کا استعمال صرف ایک مقصد کے لئے کیا گیا وہ یہ کہ جس شخص کی خدمت گئی اسے عیسائی بنایاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ سوال تبدیلی مذہب کا نہیں ہے بلکہ یہ ہے کہ اگر خدمت کے نام پر ایسا کیا گیا تو اس خدمت کی قدر گھٹ جاتی ہے ۔ بھاگوت نے کہا کہ اس کے بر خلاف یہاں اس تنطیم کا مقصد خالصتاً غریب اور بے بس افراد کی خدمت ہے ۔ آر ایس ایس چیف بھرت پور سے8کلو میٹر دور بھجیرہ گاؤں میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے جہاں انہوں نے بے بس خواتیار بچوں کے لئے مہیلا سدن اور شیشو بال گرو کا افتتاح کیا ۔ بعد میں آر ایس ایس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ میڈیا نے غلط رپورٹنگ کی بھاگوت نے بی ایس ایف کے سابق ڈائرکٹر جنرل کے تبصرہ کا جواب دیا تھا ۔ آر ایس ایس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا گیا کہ بھرت پور میں بی ایس ایف کے سابق ڈائرکٹر جنرل نے کہا تھا کہ مدر ٹریسا نے تبدیلی مذہب کے مقصد سے خدمت کی تھی ۔ آر ایس ایس کمیونی کیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ایم ویدیا نے ایکدو سرے ٹوئٹ میں کہا کہ بھاگوت جی نے اس کے جواب میں کہا تھا کہ مدر ٹریسا کو اپنی خدمت کا مقصد خود ہی جاننے دیجئے ہم کسی بدلے کی توقع کے بغیر خدمت کرتے ہیں ۔ ترنمول کانگریس کے ترجمان اوبرائے نے بھاگوت سے منسوب ریمارکس کی مذمت کی اور کہا کہ مدر ٹریسا کا مطلب صرف عیسائیت نہیں ہے بلکہ وہ ایک عالمی شخصیت ہیں جن سے ہر کوئی محبت کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا تعلق کولکتہ سے ہے اور اس وجہ سے انہوں نے جو کچھ کہا ہے مجھے اور بھی زیادہ برا لگا۔

Conversion was Mother Teresa's real aim, RSS chief Mohan Bhagwat

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں