چندرا بابو نائیڈو کا دورہ ورنگل - ایم آر پی ایس کارکنوں کی ہنگامہ آرائی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-13

چندرا بابو نائیڈو کا دورہ ورنگل - ایم آر پی ایس کارکنوں کی ہنگامہ آرائی

حیدرآباد
یو این آئی؍ پی ٹی آئی
آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کے پہلے دورہ ورنگل کے موقع پر پولیس نے وسیع تر سیکوریٹی انتظامات کئے جب کہ چندرا بابو نائیڈو کو زیڈ پلس زمرہ کی سیکوریٹی حاصل ہے ۔ اسی دوران ورنگل آمد پر پارٹی کارکنوں نے ان کا گرمجوشانہ خیر مقدم کیا ۔ سڑک کی دونوں جانب تلگو دیشم قائدین اور کارکنوں کی قطاریں دیکھی گئیں جو اپنے قائد کا خیر مقدم کرنے کے لئے انتظار کررہے تھے ۔ اسی دوران چندرا بابو نائیڈو کے دورہ ورنگل اور ہنمکنڈہ میں جلسہ کے پیش نظر ٹی آر ایس کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے چیف منسٹر اے پی کے خلاف مظاہرہ کیا ۔ ہنمکنڈہ میں چندرابابو نائیڈو کے جلسہ کے لئے تیار کردہ شہ نشین کے قریب ایک فلیکس بورڈ کو نذر آتش کردیا گیا ۔ ہائیگری وچاری گراؤنڈس پر منعقد کئے گئے اس جلسہ کے لئے تیار کردہ شہ نشین کے عقبی حصہ میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ ہنمکنڈہ کے ڈی ایس پی شوبھن کمار نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اس سلسلہ میں از خود ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ اسی دوران ورنگل میں مادیگاریزرویشن پوراٹاسمیتی کے دو کارکنوں نے تلگو دیشم وررکس کے بھیس میں پارٹی آفس میں داخل ہوکر وہاں موجود فرنیچر کو مبینہ طور پر نذر آتش کرنے کی کوشش کی ۔ پولیس نے بتایا کہ درج فہرست ذاتوں کی زمرہ بندی کے موضوع پر انہوں نے یہ اقدام کیا ۔ بعد ازاں وہاں چند کرسیاں جلی ہوئی دستیاب ہوئیں ۔ ورنگل میں بھی بعض مقامات پر چندرا بابو نائیڈو کے خیرمقدم کے لئے لگائے گئے بیانرس جلے ہوئے پائے گئے ۔ ضلع کے مختلف مقامات پر ایم آر پی ایس کے 100سے زائد کارکنوں کو احتیاطی طور پر حراست میں لے لیا گیا ۔
ڈی آئی جی ورنگل رینج بی ملا ریڈی نے یہ بات بتائی ۔ چندرا بابو نائیڈو نے ضلع میں پارٹی کیڈر کا حوصلہ بلند کرنے کے لئے یہ دورہ کیا ۔ وہ پارٹی قائدین و کارکنوں کی ٹی آر ایس میں شمولیت پر بھی نظر رکھنا چاہتے ہیں ۔ ریاست کی تقسیم کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ ضلع ورنگل تھا ۔ ایم آر پی ایس کا طویل عرصہ سے مطالبہ ہے کہ حکومت اے پی درج فہرست ذاتوں کی زمرہ بندی کے لئے دستور میں ترمیم لاتے ہوئے انہیں12فیصد تحفظات کی فراہمی کو یقینی بنائے ۔ اسی دوران ٹی آر ایس نے کہا ہے کہ اسے چندرا بابو نائیڈو کے دورہ ضلع ورنگل پر کوئی اعتراض نہیں ہے تاہم پارٹی اس بات کی خواہاں ہے کہ چندرا بابو نائیڈو تلنگانہ کے اس دعوے پر رد عمل ظاہر کریں کہ اے پی کی حکومت برقی پیداوار میں اس کا جائز حصہ دینے سے انکار کررہی ہے۔ ٹی آر ایس کا الزام ہے کہ حکومت اے پی ، تنظیم جدید ایکٹ کے مغائر کام کررہی ہے کیونکہ ایکٹ میں اس بات کی گنجائش رکھی گئی ہے کہ اے پی میں موجود برقی پیداواری اسٹیشنوں میں تلنگانہ کو بھی برقی فراہم کی جائے ۔

Chandrababu Naidu visited Warangal MRPS workers strife

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں