کشمیر پی ڈی پی سے اتحاد نہ کرنے کا بی جے پی کو مشورہ - گوند اچاریہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-19

کشمیر پی ڈی پی سے اتحاد نہ کرنے کا بی جے پی کو مشورہ - گوند اچاریہ

لکھنو
پی ٹی آئی
جموں و کشمیر میں بی جے پی اور پی ڈی پی کے درمیان کسی بھی اتحاد کو ’’ غیر اخلاقی‘‘ قرار دیتے ہوئے زعفرانی پارٹی کے سابق نظریہ ساز کے این گوندا چاریہ نے آج کہا کہ پارٹی کو اس طرح کے مختصر مدتی فائدہ سے دور رہنا چاہئے ۔ گوندا چاریہ نے یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں جموں و کشمیر میں اگر بی جے پی اور پی ڈی پی کے درمیان کوئی اتحاد ہوتا ہے تو یہ قطعی طور پر غیر اخلاقی ہوگا ۔ اس طرح کا اتحاد مختصر مدتی فائدہ اور طویل میعادی نقصان پر مبنی ہوتا ہے ۔ یہ بالکیہ غیر اصولی ہے ۔ بالخصوص بی جے پی جیسی پارٹی کے لئے جو ایک نظریہ رکھنے کا دعویٰ کرتی ہے ، اس طرح کے اتحاد سے دور رہنا چاہئے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے عزائم کے بارے میں انہیں کوئی شک نہیں لیکن اس کی پالیسیوں پر انہیں اعتراض ہے ۔ گوند ا چاریہ نے کہا کہ ملک کو غریب پرور پالیسیوں کی ضرورت ہے لیکن حکومتیں موافق امیر پالیسیاں وضع کررہی ہیں۔ حکومتی پالیسیاں قوم دوست ہونی چاہئے نہ کہ غیر ملکی موافق ہوں ۔ انہوں نے حکومت کی ترجیحات پر تنقید کرتے ہوئے کہا’’آپ بلیٹ ٹرین لانا چاہتے ہیں لیکن پہلے موجودہ انفراسٹر کچرتو بہتر بنائیے۔‘‘90کی دہائی میں گوندا چاریہ بی جے پی کے ایک بڑے نظریہ ساز اور سیاسی قوت کی حیثیت سے دیکھے جاتے تھے ۔ سابق وزیرا عظم اٹل بہاری واجپائی پر تنقید کے نتیجہ میں انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا تھا ۔ لوک سبھا انتخابات کے دوران مودی کی جانب سے کئے گئے وعدوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ آپ کو ہی کہنا چاہئے جو کرسکتے ہیں ۔ انتخابات کے دوران ایسے کئی وعدے کئے جاتے ہیں ان کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ ئی سماجی اور کسانوں کی تنظیمیں دہلی میں جنتر منتر پر24اور25فروری کو حصول اراضی آرڈیننس کے خلاف دھرنا منظم کریں گی ۔

BJP should desist from alliance with PDP: Govindacharya

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں