ٹاملناڈو - آلودہ پانی کی صفائی کا ٹینک دھماکہ سے پھٹ پڑا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-01

ٹاملناڈو - آلودہ پانی کی صفائی کا ٹینک دھماکہ سے پھٹ پڑا

چینائی
آئی اے این ایس
ٹاملناڈو کے رانی پیٹ ٹاؤن میں آلودہ پانی کو صاف کرنے کا ایک ٹینک دھماکہ کے ساتھ پھٹ پڑا ۔10مزدور، کیچڑ میں غرق ہوکر فوت ہوگئے ۔9مزدوروں کو تعلق مغربی بنگال سے ہے اور ایک مزدور کا تعلق رانی پیٹ سے تھا ۔ (رانی پیٹ، چینائی سے تقریباً120کلو میٹر دور واقع ہے) تمام مزدور، اس یونٹ سے متصلہ کمرہ میں سورہے تھے ، جوکامن ایفلو ینٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ( سی ای پی ٹی) ٹینک چلاتا ہے ۔ یہ ٹینک علی الصبح لگ بھگ3:30بجے دھماکہ سے پھٹ پڑااور مزدور ، گاڑھے آلودہ پانی (کیچڑ)میں غرق ہوکر فوت ہوگئے ۔ یونٹ چمڑے کی دباغت کے86مراکز کے لئے سی پی ٹی چلاتا ہے ۔ ٹینک جو بہت بڑی سائز کا تھا ، زمین سے لگ بھگ10فٹ کی بلندی پر تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ سرکاری اسپتال میں2افراد کا علاج جاری ہے ۔ یہاں جاری کردہ ایک بیان میں ریاستی چیف منسٹر اوپنیر سیلوم نے اس المیہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور متوفیوں کے خاندانوں کو فی خاندان3لاکھ روپے امداد اور زخمیوں کو فی کس25ہزار روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے ۔

10 Workers Die as Effluent Tank Explodes in Ranipet Tamilnadu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں