اعظم خاں گورنر یوپی کے خاف صدر جمہوریہ سے رجوع ہوں گے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-16

اعظم خاں گورنر یوپی کے خاف صدر جمہوریہ سے رجوع ہوں گے

رام پور
پی ٹی آئی
اپنی تنقید تیز کرتے ہوئے اتر پردیش کے وزیر محمد اعظم خان نے آج ریاستی گورنر رام نائک پر الزام عائد کیا کہ وہ مرکز کی بی جے پی حکومت کی ایماء پر ریاست کا ماحول خراب کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ نائک کے خلاف صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے رجوع ہوں گے ۔ اعظم خان نے جن کی گورنر سے لفظی جنگ جاری ہے ، دعویٰ کیا کہ رام نائک کے بیانات کے باعث انہیں دھمکیاں مل رہی ہیں ۔ سینئر سماج وادی پارٹی قائد نے الزام عائد کیا کہ گورنر’ کارسیوکوں کی طرح کام کررہے ہیں جنہوں نے بابری مسجد ڈھائی تھی ۔ اعظم خان نے کل شام اخباری نمائندوں سے کہا کہ رام نائک آر ایس ایس میں ایک اہم عہدہ پر فائز ہیں اور وہ اتر پردیش کے پر امن ماحول کو بگاڑ رہے ہیں ۔ خان نے الزام عائد کیا کہ نائک، یوپی کی حکومت اور مسلم فرقہ کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہین ۔ سینئر وزیر نے جو محمد علی جوہر یونیورسٹی کے چانسلر و بانی ہیں ، کہا کہ میں اور میرے ارکان خاندان خطرہ میں ہین ۔ ہم خوف کے سایہ میں جی رہے ہیں ۔ مجھے دھمکی آمیز خطوط اور فون کالس موصول ہورہے ہیں ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہم مسلم فرقہ کی نوجوان نسل کو تعلیم یافتہ بنانے کا مقدس مشن چلا رہے ہیں اور ہمارا مشن گورنر کی ناراضگی کی وجہ بن گیا ہے ۔ گورنر یوپی حکومت اور مسلم فرقہ کو بدنام کررہے ہیں ۔ اعظم خان نے کہا کہ وہ گورنر کی ان حرکتوں سے صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کو واقف کروائیں گے ۔ مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کا کام اپنے مقررہ گورنروں کے ذریعہ ماحول خراب کرنا ہے ۔انہوں ںے کہا کہ نائک یوپی کا خوشگوار اور پر امن ماحول بگاڑ رہے ہیں ۔ دہلی کے لیفٹنینٹ گورنر نجیب جنگ نے ایک سال تک اسمبلی الیکشن ٹالتے ہوئے جمہوری اصولوں کو شدید نقصان پہنچایا ۔ ریاست بہار سیاسی بد تمیزیکا اسٹیج بن گئی ہے جہاں کیسری ناتھ ترپاٹھی گورنر ہیں ۔ خان نے الزام عائد کیا کہ ترپاٹھی جس وقت اسپیکر تھے ، ریاستی اسمبلی میں خونی مناظر دیکھے گئے تھے ۔ آج یہی ترپاٹھی ، بہار کا ماحول بگاڑنا چاہتے ہیں۔ خان نے حال ہی میں نایک کو4صفحات کا ایک مکتوب لکھا تھا جس میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ گورنر نے ان کے خلاف مسلسل منفی رویہ اختیار کررکھا ہے اور وہ پیچیدہ ایودھیا پر سیاسی محرکات پر مبنی بیانات دے رہے ہیں۔

Azam Khan says he is getting threats, to approach President Pranab Mukherjee against Governor Ram Naik

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں