پاکستانی رینجرس کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-16

پاکستانی رینجرس کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی

جموں
پی ٹی آئی
پاکستانی رینجرس نے آج جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ضلع جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر میں واقع تاوی علاقہ پر فائرنگ کی ۔ بی ایس ایف کے ایک سینئر عہدیدار نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ رینجرس نے صبح11بجے چھوٹے اسلحہ سے تین راؤنڈ فائر کیا، تاہم ہماری جانب سے جوابی فائرنگ نہیں کی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ24گھنٹوں میں پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا یہ دوسرا واقعہ تھا۔ کل رات آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے ساتھ واقع نواپنڈ سرحدی چوکی پر دو تا تین مارٹر شلس پاکستانی رینجرس کی جانب سے فائر کئے گئے۔ بی ایس ایف عہدیدار نے بتایا کہ شل ایک انسان علاقہ پر پھٹے اورکوئی زخمی نہیں ہوا ۔ ضلع پونچھ میں کل فوج نے خطہ قبضہ پر در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنادیا۔ محکمہ دفاع کے ترجمان شمالی کمان سے وابستہ کرنل ایس ڈی گو سوامی نے بتایا کہ کل تقریباً10:45بجے تین تا چار افراد نے پونچھ سیکٹر میں خطہ قبضہ عبور کرنے کی کوشش کی تھی ۔ جب وہ ہندوستانی علاقہ میں پہنچ گئے فوجیوں نے ان پر فائر کیا۔

Pakistan Violates Ceasefire Again in Jammu and Kashmir

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں