اناؤ کے بعد یوپی کے 3 دیگر اضلاع میں انسانی ڈھانچے برآمد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-02

اناؤ کے بعد یوپی کے 3 دیگر اضلاع میں انسانی ڈھانچے برآمد

اناؤ(یوپی)
پی ٹی آئی
اتر پردیش پولیس نے ریاست کے بہرائچ ، گورکھپور اور مرادآباد کے پولیس لائن اضلاع سے مزید انسانی ڈھانچے برآمد کئے ہیں۔ خیال رہے کہ پولیس کی ملکیت ایک عمارت کے بے آباد کمرے سے درجنوں ڈھانچے اور جسمانی اعضاء ملے تھے۔ انسانی باقیات پر مشتمل بوریاں ریاست اتر پردیش کے علاقے اناؤ میں واقع پولیس عمارت پر کام کرنے والے مزدروں کو ملی ہیں۔ مقامی پولیسکا کہنا ہے کہ ان کے علم میں نہیں کہ یہ لاشیں کہاں سے آئی ہیں ۔ مگر یہ کمرہ2008ء تک ایک مردہ خانے کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔ علاقائی حکام نے کہا ہے کہ لاشوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کیاجائے گا اور یہ تحقیقات کی جائیں گی کہ ان کو یہاں کیوں چھوڑا گیا ۔ اناؤ پولیس کے سربراہ مہیندرا پال سنگھ نے بتایا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق پولیس کے زیر استعمال اس عمارت میں تحقیقات کے لئے تقریباً100لاشوں کو رکھا گیا تھا ۔ نیز ان کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں مناسب تحقیقات کی جائیں گی ۔ لاشوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کیاجائے گا اور پتا چلانے کی کوشش کی جائے گکہ ان انسانی باقیات کو یہاں کیوں چھوڑا گیا ۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو ٹھکانے لگانے کے طے کردہ طریقہ کار کی خلاف ورزی کا نتیجہ لگتا ہے ۔ خیال رہے کہ اناؤ ضلع میں حکام ایک الگ واقعے میں دریا گنگا میں سے حال ہی میں ملنے والی100 سے زائد لاشوں کے بارے میں بھی تحقیقات کررہے ہیں ۔ خیال کیاجارہا ہے کہ ان لاشوں کو ان کے غریب رشتہ داروں نے آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے دریا میں پھینک دیا تھا۔

After Unnao, skeletons found in three other UP districts

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں