آندھرا پردیش کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر نظر ثانی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-10

آندھرا پردیش کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر نظر ثانی

حیدرآباد
پی ٹی آئی
چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے ریاستی حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں میں نمایاں اضافہ کا اعلان کیا ۔ انہوں نے2جون2014ء کو جب سے کہ ریاست کی تقسیم عمل میں آئی 43فیصد فٹمنٹ کا اعلان کیا ۔ آندھرا پردیش حکومت نے یہ قدم تلنگانہ حکومت کی جانب سے اپنے ملازمین کو43فیصد اعلان کے چند روز بعد اٹھایا گیا ۔ تلنگانہ میں بھی تنخواہیں پر نظر ثانی کو2جون2014ء سے روبہ عمل لایاجارہا ہے ۔ ایک سرسری تخمینہ کے مطابق43فیصد فٹمنٹ سے موجودہ تنخواہ دوگنی ہوجائے گی ۔ فٹمنٹ ایک ضابطہ کے مطابق محسوب کیاجاتا ہے جس میں بنیادی بافت اور مہنگائی بھتہ شامل ہوتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں نائیڈو نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافہ سے ریاستی خزانہ پر9254کروڑ کا بوجھ عائد ہوگا ۔ کابینی سب کمیٹی برائے پے ریویژن اور ایمپلائز یونین قائدین کے ایک جائزہا جلاس کے بعد چندر ابابو نائیدو نے یہ اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سب کمیٹی ملازمین کے نمائندوں کے ساتھ ملکر اضافہ سے متعلق تمام تفصیلات کا جائزہ لے گی۔ یہ کہتے ہوئے کہ حکومت آندھرا پردیش کو مالیہ کی قلت کا سامنا ہے، بائیڈو نے کہا کہ غلط انداز سے ریاست کی تقسیم کی گئی جن کے باعث حکومت کومالیہ کوبہتر بنانا ہوگا ۔ اس وقت تک حکومت کو سرکاری ملازمین کا تعاون درکار ہے تنخواہوں میں نمایاں اضافہ پر اظہار تشکر کرتے ہوئے آندھر ا پردیش کے نان گزیٹیڈ آفیسرس اسوسی ایشن کے قائد پی اشوک بابو نے کہا کہ ریاستی حکومت کے ملازمین ریاست کی ترقی کے لئے سخت محنت کرنے تیار ہیں ۔

Andhra pradesh to give its staff 43-per cent pay hike

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں