تلنگانہ میں سوائن فلو سے 9 تربیتی آئی پی ایس عہدیدار بھی متاثر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-22

تلنگانہ میں سوائن فلو سے 9 تربیتی آئی پی ایس عہدیدار بھی متاثر

حیدرآباد
پی ٹی آئی
شہر کے مضافات میں واقع سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈیمی میں9تربیتی آئی پی ایس عہدیداروں کی سوائن فلو جانچ کا نتیجہ مثبت آیاجنہیں شہر کے مختلف دواخانوں میں شرکت کرادیا گیاہے ۔ ان میں تین کو ڈسچارج بھی کردیا گیا ہے ۔ اکیڈیمی کے ایسے تمام تربیتی آئی پی ایس عہدیداروں کے لعاب کے نمونے لئے گئے جو سردی، کھانسی اور بخار سے متاثر تھے ۔ بتایا گیا ہے کہ کیمپس میں موجود تمام917افراد کو قبل ازیں سوائن فلو کے ٹیکے دئیے گئے تھے۔ ان میں ٹرینی عہدیداروں کے بشمول ورکرس، اساتذہ اور ارکان خاندان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہومیو پیتھی دواؤں کی2764خوارکیں بھی دی گئیں ۔ ضلع رنگا ریڈی کے ڈاکٹرس کی ایک ٹیم نے ٹرینی آئی پی ایس عہدیداروں اور دیگر کے درمیان سوائن فلو سے متعلق شعور بیداری پروگرام بھی منعقد کیا ۔ کمشنر صحت و خاندانی بہبود جیوتی بدھا پرکاش صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اسی دوران سوائن فلو سے مزید دو افراد کے فوت ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔ جب کہ سوائن فلو سے کے47نئے کیسس بھی درج کئے گئے ہیں۔ نئے سال میں سوائن فلو سے فوت ہونے والوں کی تعداد50کو عبور کرچکی ہے ۔ یکم جنوری تا20فروری 3777مریضوں افراد کے لعاب اور خون کے نمونوں کی جانچ کی گئی جن کے منجملہ1233افراد کا نتیجہ مثبت آیا۔ تا حال ریاست بھر میں سوائن فلو اور دیگر پیچیدگیوں سے فوت ہونے والوں کی تعداد21تک پہنچ گئی ہے ۔ ریاستی حکومت کے جاری کردہ سوائن فلوبلیٹن میں یہ بات بتائی گئی ۔ کل اموات کی تعداد49بتائی گئی تھی ۔ جمعہ کے دن128مریضوں کی جانچ کی گئی جن میں47افراد سوائن فلو سے متاثر پائے گئے ۔ سوائن فلو کی علامت میں تیز بخار، چھینکیں ، اعضا شکنی اور کھانسی شامل ہے ۔ بلیٹن میں بتایا گیا کہ حکومت کے پاس دواؤں کا وافر ذخیرہ موجود ہے جب کہ جانچ کے لئے کٹس کی بھی کمی نہیں ہے ۔

9 Telangana IPS Officers in Training, Affected by Swine Flu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں