رائے کو گرفتار کیا گیا تو لاکھوں مکل سڑکوں پر نکل آئیں گے - ممتا بنرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-17

رائے کو گرفتار کیا گیا تو لاکھوں مکل سڑکوں پر نکل آئیں گے - ممتا بنرجی

کولکاتا
پی ٹی آئی
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے آج بی جے پی پر سیاسی انتقام کے لئے سی بی آئی کو استعمال کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ اگر ایجنسی نے مکل رائے کو گرفتار کیا تو پارٹی سڑکوں پر احتجاج کے لئے نکل آئے گی ۔ ریاستی وزیر منجل کرشنا ٹھاکر کی بی جے پی میں شمولیت پر انہوں نے کہا کہ جو چاہیں پارٹی چھوڑ کر جاسکتے ہیں لیکن انہیں پارٹی کو دھوکہ نہیں دینا چاہئے ۔ ترنمول کے ایک لیڈر نے چیف منسٹر مغربی بنگال کے حوالے سے کہا کہ ہماری لیڈر(ممتا) نے کہا ہے کہ اگر سی بی آئی نے مکل رائے کو گرفتار کیا تو سی بی آئی کو استعمال کرتے ہوئے بی جے پی سیاسی انتقام لینے کے لئے لاکھوں مکل سڑکوں پر نکل آئیں گے ۔ ممتا نے آج ایک بند کمرہ کا اجلاس منعقد کیا جس میں پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی اور سرکردہ قائدین شریک تھے ۔

Mamata Banerjee says will create lakhs of Mukul Roy if CBI arrests him

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں