سعودی عرب میں اقامہ کی تجدید کے لئے فنگر پرنٹ کا لزوم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-20

سعودی عرب میں اقامہ کی تجدید کے لئے فنگر پرنٹ کا لزوم

جدہ
آئی اے این ایس
سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے تمام تارکین وطن مردوخواتین کو اقامہ کی تجدید اور اجرائی کے لئے21جنوری سے فنگر پرنٹس کو لازمی قرار دیا ہے۔ میڈیا نے آج یہ اطلاع دی ۔ اقامہ رہائشی اجازت نامہ ہے جو غیر مقیم افراد کو جاری کیاجاتا ہے ، جو سعودی عرب روزگار ویزے پر پہنچتے ہیں ۔ یہ ایک تا دو سال تک جائز ہوگا ۔ فنگر پرنٹس کو صرف ایک ری ریکارڈ کرکے اسے خود کار سنٹرل سسٹم( اے سی ایس) میں دیگر تفصیلات (ڈیٹا) کے ساتھ رکھاجاتا ہے جن میں غیر مقیم لوگ رہتے ہیں ۔ عرب نیوز نے یہ اطلاع دی ۔ سردست زیادہ تر مقیم افراد کے فنگرپرنٹس(اے سی ایس) میں محفوظ کردئے گئے ہیں۔ محکمہ پاسپورٹ نے تمام آجرین اور غیر مقیم افراد کے خاندانوں کے صدورپر زور دیا ہے کہ وہ اپ نے فنگر پرنٹس کی جانچ کرلیں اور وہ لوگ جن کے خاندان کے ریکارڈس اے سی ایس میں ہیں اور وہ لوگ جن کے فنگرپرنٹس گم ہوگئے ہیں یا پھر ایک بار فنگر پرنٹس لینے کے اقدامات کریں ۔ ایسی صورت میں فنگر پرنٹس کی ضرورت نہیں ہوگی جو ابھی15سال کے نہیں ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں