تقریباً نصف فیصد فرانسیسی گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے مخالف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-20

تقریباً نصف فیصد فرانسیسی گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے مخالف

پیرس
اے ایف پی
فرانس میں شہریوں کی تقریباً نصف فیصد تعداد نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی مخالفت کی ہے۔ فرانس میں ہفت روزہ چارلی ہبڈو پر دہشت گرد حملہ اور متعدد خاکے بنانے والوں کی ہلاکت کے بعد کئے گئے عوامی سروے میں شہریوں کی42فیصد آبادی نے ایسے کارٹونز کی اشاعت کی مخالفت کی جو مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا محرک بن سکتے ہیں جب کہ 50فیصد آبادی نے انٹر نیٹ اور سماجی رابطہ کی ویب سائٹس پر آزادی اظہار رائے کی حدود متعین کرنے کے حق میں رائے دی ۔ 57فیصد نے لیبیا، شام اور یمن میں فرانسیسی فوجی مداخلت کی مخالفت کی جب کہ57فیصد نے کہا کہ مسلمانوں کو ان خاکوں کی اشاعت کی مخالفت نہیں کرنی چاہئے تھی،68فیصد کے مطابق ایسے افراد کی فرانس آمد پر پابندی عائد کردی جائے جن کے بارے میں دہشت گردوں کے زیر کنٹرول ممالک سے لڑ کر واپس آنے کا شبہ ہو اور برابر کی تعداد نے دہشت گرد تنظیموں میں شمولیت کی خواہش رکھنے والے افراد پر بھی پابندی لگانے کے حق میں رائے دی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ فرانسیسی رسالہ کی جانب سے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے بعد ادارہ کے دفتر پر حملہ میں12افراد کی ہلاکت ہوئی تھی ، جس کے بعد پوری دنیا میں مسلمانوں کی جانب سے احتجاج جاری ہے جب کہ پوری دنیا میں آزادی اظہار رائے کی حدود کے تعین کی بحث چھڑ گئی ہے ۔

42 percent of French against publishing Prophet cartoons

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں