لکھوی کی حراست میں مزید ایک ماہ کی توسیع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-20

لکھوی کی حراست میں مزید ایک ماہ کی توسیع

لاہور
پی ٹی آئی
ذکی الرحمن لکھوی جو2008ممبئی دہشت گرد حملوں کے اصل سازشی ہیں، ایک اور ماہ تک پاکستان کی جیل میں رہیں گے کیونکہ حکومت پاکستان نے پبلک سیکوریٹی لاء کے تحت اور26.11کیس میں انہیں ضمانت دینے ہندوستان کے ساتھ تنازعہ کے درمیان ان کی قید میں توسیع کی ہے ۔ لاہور ہائی کورٹ نے آج لکھوی کی محروسی کیس پر دوبارہ سماعت کی۔ اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر مجاہد شیر دل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے ممبئی حملہ کے کلیدی ملزم کی محروسی میں مزید 30کا اضافہ مینٹننس آف پبلک آرڈس( ایم پی او) کے تحت کیا ہے ۔ 54سالہ لکھوی کے وکیل راجا رضوان عباسی نے حکومت کی جانب سے اپنے موکل کو مزید ایک ماہ کے لئے محروس رکھنے کے فیصلہ پر احتجاج کیا ۔ جس وقت عدالت نے لکھوی کی محروسی کیس کی سماعت ہورہی تھی، حکومت کو چاہئے کہ وہ عدالت کی اجازت حاصل کرے ۔ حکومت ایک اور قانونی حکم اس کیس میں جاری نہیں کرسکتی کیونکہ یہ کیس عدالت میں معرض التواء ہے، انہوں نے استدلال کیا ۔ عدالت آئندہ سماعت26 جنوری تک ملتوی کردی ۔ 18دسمبر کو عدالت نے اینٹی ٹرریرسم کورٹ اسلام آباد) لکھوی کو ضمانت دے دی تھی ۔ جو نومبر2008میں منصوبہ بندی سرمایہ فراہم کرنے اور حملہ کرنے کے الزام میں مبینہ طورپر ملوث پائے گئے۔ حکومت پاکستان نے انہیں دوسرے ہی دن ایم پی او کے تحت حراست میں لے لیا تاہم اسلام آبادہائی کورٹ کے جج نور الحق قریشی نے لکھوی کی محروسی کو کمزور قانونی بنیاد پر معطل کردیا ۔ ہندوستان نے پاکستان سے اس مسئلہ کو نئی دہلی اور اسلام آباد میں خارجہ سکریٹری سجاتا سنگھ نے پاکستان ہائی کمشنر عبدالباسط اور ہندوستانی مشن نے اسلام آباد میں پاکستان دفتر خارجہ میں طلب کئے گئے۔ راولپنڈی کے اڈیالہ جیل سے رہائی سے قبل لکھوی کو افغان شہری محمد انور خان کے اغواء کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔ لکھوی نے اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت سے اس کیس میں ضمانت حاصل کرلی تھی ۔7جنوری کو دور کنی سپریم کورٹ کے بنچ نے جس کے سربراہ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کیس کو دوبارہ آئی ایچ سی کے سپرد کردیا تاکہ قطعی فیصلہ سے قبل اس کی سماعت مکمل کی جائے ۔ حکومت نے زیریں عدالت کے فیصلہ کو بھی چیالنج کیا جس نے لکھوی کو ممبئی دہشت گرد حملہ کیس میں ضمانت دی تھی ۔ لکھوی اور دیگر6افراد عبدالواجد ، مظہر اقبال ، حماد امین صادق ، شاہد جمیل ریاض اور جمیل احمد اور یونس انجم پر ممبئی حملے کی منصوبہ بندی اور اسے انجام دینے کے الزامات وضع کئے گئے جنہوں نے2008میں یہ کارروائی کی تھی جس کے دوران166افراد مارے گئے تھے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں