دس روزہ کولکاتا اردو کتاب میلہ کا اختتام - 20 لاکھ کی کتب فروخت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-20

دس روزہ کولکاتا اردو کتاب میلہ کا اختتام - 20 لاکھ کی کتب فروخت

کولکاتا
یو این آئی
ایک ایسے وقت میں جب اردو کے مستقبل کے تئیں اہل اردو فکر مند نظر آرہے ہیں ایسے میں کلکتہ اردو کتاب میلہ میں لاکھوں افراد کی بھیڑ اور بڑے پیمانے پر اردو کتابوں کی فروخت مایوسی کے دور میں بھی اردو کے روشن مستقبل کے لئے امید جگائی ہے ۔ بنگال کی اردو تاریخ کا سب سے کامیاب ترین کلکتہ اردو کتاب میلہ اتوار کو شام اس عہد کے ساتھ ختم ہوگیا اردو زبان و ادب اور تہذیب و ثقافت کی اس شمع کو جلایارکھاجائے گا۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر اسمبلی نینا بندوپادھیائے نے کہا کہ اردو ایک طلسماتی زبان ہے ۔ اس کا سحر پوری دنیا پر طاری ہے۔ اردو کی شیرینی اور اس کے الفاظ لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں ۔ نینا نے کہا کہ فرقہ پرستوں نے اپنے سیاسی مفادات کے لئے اردو کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جب کہ اردو ہندوستان میں پیدا ہوئی ، یہیں جوان ہوئی اور پھر پوری دنیا میں چھا گئی مگر افسوس ناک بات یہ ہے کہ اردو کو ہندوستان میں ہی سوتیلا بنا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اردو زبان سے محبت کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے وزارت اعلیٰ کی کرسی سنبھالتے ہوئے اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیا ، اردو اکیڈمی کے بجٹ میں سو فیصد اضافہ کردیا اور اردو اسکولوں کی حالت بہتر ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بنگال اردو زبان کی ترویج و ترقی کے لئے پورے ملک کو راہ دکھلائے گا اور اردو کو ایک نئی منزل دے گی اور یہ دس روزہ کتاب میلہ ایک سنگ میل ثابت ہوگا ۔ خیال رہے کہ اردو کتاب میلہ کا افتتاح کا آغاز9جنوری کو ہوا تھا اور18جنوری کو شام 9بجے آل بنگال مشاعرہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ ان دس دنوں میں مختلف ثقافتی و کلچر کا پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں بڑے پیمانے پر طلباء نے حصہ لیا۔
کولکاتا
ایس این بی
10روزہ8واں کل ہند اردو کتاب میلہ میں20لاکھ روپے کی کتابیں فروخ ہوئیں۔ مغربی بنگال اردو اکیڈمی کے وائس چیرمین پروفیسر منال شاہ قادری نے اس سال کے میلہ کو سب سے کامیاب ترین میلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ یہاں بڑے پیمانے پر کتابوں کی خریداری ہوئی ۔ باہر سے آنے والے پبلیشرز خریداری سے مطمئن ہیں ۔ ڈپٹی سکریٹری نشاط عالم کے مطابق اس سال کم و بیش20لاکھ روپے کے قریب کی کتابوں کی خریداری ہوئی ہے۔ کلکتہ کتاب میلہ میں جو ثثقافتی پروگرام منعقد ہوئے اس میں ، ایک شام منور رانا کے نام، شام غزل، قوالی ، ڈرامہ، تمثیلی مشاعرہ، خواتین کا مشاعرہ اور آل بنگال مشاعرہ شامل تھے ۔ اس کے علاوہ اسکولی طلباء کے لئے تقریری ، تحڑیری اور ڈرائنگ کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔ اس کے علاوہ اردو کتاب میلہ کے دوران مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی آمدنے میلہ کی چمک دمک میں چار چاند لگا دیا۔30ادبی و ثقافتی مقابلوں میں کامیاب ہونے والوں کو اتوار کو اختتامی تقریب میں اعزاز سے نواز اگیا۔ وہیں آل بنگال مشاعرہ کا انعقاد قیصر شمیم کی صدارت اور عاصم شہنواز شبلی کی نظامت میں کیا گیا ۔ کوئز مقابلہ میں گروپ اے سے فرسٹ پرائز حاصل کرنے والے محمد رئیس عالم ولد محمد کلیم اختر اور اختر علی خان ولد اکبر علی خان رہے۔ دوسرے انعام کے مستحق محمد شہباز خان ولد محمد سیف الاسلام خان اور محمد انضمام الحق ولد محمد منصور جب کہ تیسرے انعام کے مستحق محمد مسعود ولد محمد صغیر اور محمد نسیم عالم ولد محمد کلیم اختر ہوئے ۔ گروپ بی میں محمد قمر ولد محمد منصور اور محمد عرفان ولد عبدالواحد فرسٹ مقام حاصل کیا۔ محمد جاوید ولد محمد کوثر اور محمدجاوید علی ولد محمد اکبر علی خان اور محمد اظہر ولد محمد فیصل تیسرے انعام کے مستحق ہوئے۔ گروپ سی میں ثاقب احمد ولد عقیل احمد اور کاشف عالم ولد قیصر عالم فرسٹ مقام حاصل کیا۔ عمر دراز دانش ولد محمد دراز دانش اور شفیق اختر ولد شکیل اختر سکنڈپرائز جب کہ صاحب علی دلد محمد علی اور محمدذیشان الدین ولد محمد فہیم الدین تھرڈ پرائز کے مستحق ہوئے ۔
مباحثہ مقابلہ میں گروپ اے سے فرسٹ پرائز کے مستحق محمد نواز شریف( سی ایم او ہائی اسکول) سکنڈ پرائز کفیل اختر( سی ایم او ہائی اسکول) ، تھرڈپرائز محمد شاہ فیصل( سی ایم او ہائی اسکول) ہوئے۔ گروپ بی سے ظفر صادق( علی گڑھ مسلم یونیورسٹی) نے فرسٹ پرائز حاصل کیا ۔ سجاد غالب( اسلامیہ ہائی اسکول) نے سکنڈ پرائز حاصل کیااور انضمان الحق( اے پی ڈپارٹمنٹ کلکتہ مدرسہ( تھرڈ پرائش حاصل کیا ۔ گروپ سی کے محمد مشتاق صدیقی (ودیا ساگر یونیورسٹی) کو پہلا ، نور ہیرا(انجمن گرلس ہائر سکنڈری اسکول) دوم، اکرام عالم( اے پی ڈیپارٹمنٹ ) سوم انعام کے مستحق ہوئے۔ حوصلہ افزائی انعام رخسار فردوس(شیب پور مسلم گرلس ہائی اسکول( ملا۔ گروپ بی میں محمد وکیل (اسلامیہ ہائی اسکول) ، انضمام الحق (اے پی ڈپارٹمنٹ کلکتہ مدرسہ) اور مناظر حسین(محمد جان ہائی اسکول) بالترتیب اول دوم سوم انعامات سے نوازے گئے ۔ طاہرہ فردوس( دینا بندھوا انسٹی ٹیوشن) ، زینب خاتون (شری شکشائتن کالج) اور محمد اشتیاق عالم (امیش چندر کالج) کو بالترتیب گروپ سی کے فرسٹ سکنڈ تھرڈ رہے ۔
نظم خوانی کے مقابلہ میں رخسار فردوس(شیب پور مسلم گرلس ہائی اسکول) ترنمول پروین( مدرسہ التصبایا) اور نسرین پرویز( انجمن گرلس ہائر سکنڈری اسکول) کو گروپ کے فرسٹ سکنڈاور تھرڈ انعام سے نوازا گیا ۔ گروپ بی میں محمد وکیل(اسلامیہ ہائی اسکول) محمد معبود( اے پی ڈیپارٹمنٹ کلکتہ مدرسہ) اور جمشید اقبال (ٹیٹا گڑھ فری انڈیا ہائی اسکول) کو فرسٹ، سکنڈر تھرڈ انعام سے نوازا گیا ۔ گروپ سی میں شبیر علی آزاد( مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی) محمداشتیاق عالم(امیش چندر کالج) اور طاہرہ فردوس(دینا بندھو انسٹی ٹیوشن)کو بالترتریب اول، دوک، سوم انعام سے نوازا گیا ۔
مباحثہ مقابلوں میں گراپ اے میں شگوفہ امبرین شاہدی( ہوڑہ ہائی اسکول) ، محمد نواز شریف( سی ایم او ہائی اسکول) اور ماہ نور فردوس( شیب پور مسلم گرلس ہائی اسکول) کو اول، دوم، سوم کے انعامات سے نوازا گیا ۔ سیدہ فرحین اختر(محمد جان ہائر سکنڈری اسکول) فبیہا علی( سیفی ہال) اور انضمام الحق( اے پی ڈپارٹمنٹ کلکتہ مدرسہ) کو بالترتیب، اول دوم سوم کے انعامات سے نوازا گیا ۔گروپ سی سے صاعقہ اسلم(وکٹوریہ انسٹی ٹیوٹ کالج ) آفتاب احمد( علی گڑھ مسلم یونیورسٹی) درخشاں تحسین بنت محمد احسن( جوگ مایا دیوی کالج) اور محمد حبیب (خضر پور کالج) کو بالترتیب فرسٹ، سکنڈ اور تھرڈ انعاما ت سے نوازا گیا۔سیٹ اینڈ ڈرا مقابلہ میں گروپ اے میں فرید خان( سینٹ اگسٹائن ڈے اسکول)، نفیسہ عالم (جوئس گرلس ہائی اسکول) اور محمد صادان کو فرسٹ ، سکنڈاور تھرڈ کے انعام سے نوازا گیا جب کہ ذونیرہ عاقیہ( لو ریٹو کنوینٹ ڈے اسکول) کو حوصلہ افزائی کے انعام سے نوازا گیا ۔ شیٹ اینڈ ڈرا کے گروپ بی مقابلہ میں شیخ توصیف کو فرسٹ، محمد ریان سرفراز( فرینک انتھونی پبلک اسکول ) کو سکنڈراور محمد ظہیر اختر ولد محمد رئیس( فرینک انتھونی پبلک اسکول) کو تھرڈ پرائز اور بے نظیر انعاری( لیکیوم انگلش میڈیم اسکول) کو حوصلہ افزائی کے انعام سے نوازا گیا ۔ گروپ سی میں محمد علی شاہ یازدانی (اے پی ڈیپارٹمنٹ کلکتہ مدرسہ) کوفرسٹ ، شیخ عمران(آدرش ودیا مندر اسکول) کو سکنڈ اور ریشما شروت صبا کو تیسرا انعام سے نوازا گیا اور نشاط نظیر (اے کے ایف ایم گرلس ہائی اسکول) کو حوصلہ افزائی انعام سے نوازا گیا ۔
اردو اکاڈمی نے اسٹال والوں کو مومینٹو سے نوازا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں محمد اسلم ، اعجاز احمد، ضیاء الدین انور، نیاز الحق ، شوکت علی رضا، کریم محمد ہارون، ساجد حسین، سکندر اعظم رفیع اللہ ، درخشاں جبیں اور عبداللہ و دیگر پیش پیش رہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں