لال چوک پر احتجاج کی کوشش - یسین ملک اور دیگر افراد گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-17

لال چوک پر احتجاج کی کوشش - یسین ملک اور دیگر افراد گرفتار

سری نگر
پی ٹی آئی
جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے صدر نشین محمد یسین ملک اور تقریباً ایک درجن دیگر کو آج اس وقت حراست میں لے لیا گیا جب وہ جموں و کشمیر میں مغربی پاکستان کے پناہ گزینوں کی باز آبادکاری کے اقدام کے خلاف یہاں لال چوک پر ایک بیٹھے رہو احتجاج منظم کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجہ میں ان کے حامیوں اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے درمیان تصادم بھڑک اٹھا ۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے صدر محمد یسین ملک اور ان کے رفقاء اور حامیوں نے شہر کے مرکز لال چوک پر بیٹھے رہو احتجاج کی کوشش کی تھی لیکن بڈ شا چوک پر پولیس نے انہیں روک دیا۔ عہدیداروں نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ جے کے ایل ایف صدر نشین اور ان کے تقریباًایک درجن رفقاء کو اپنے آپ منتشر ہونے سے انکار کے بعد احتیاطی طور پر تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ تاہم ان کے چند حامی تشدد پر اتر آئے اور علاقہ میں تعینات پولیس اور نیم فوجی عملہ پر سنگباری شروع کردی۔ جس کے نتیجہ میں تصادم پیش آیا ۔ عہدیداروں نے کہا کہ پولیس نے ان کے حامیوں کو تعاقب کرتے ہوئے آنسو گیس کے شل اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاہم تصادم قریبی میسومہ میں جاری رہا جو جے کے ایل ایف کے ہیڈ کوارٹر ہے اور مزید کہا کہ تا حال تصادم میں دو پولیس ملازمین کے بشمول چار افراد زخمی ہوگئے ۔

Yasin Malik, Others arrested in Lal Chowk

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں