ضلعی سطح کے ای گورننس کی بہترین کارکردگی پر جموں و کشمیر کو قومی ایوارڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-17

ضلعی سطح کے ای گورننس کی بہترین کارکردگی پر جموں و کشمیر کو قومی ایوارڈ

جموں
پی ٹی آئی
جموں و کشمیر نے ملک میں ضلع سطح کی بہترین پہل کے لئے ای گورننس کے لئے قومی ایوارڈ جیت لیا۔ انتظامی اصلاحات محکمہ وزارت عملہ جات ودفتر وزیر اعظم نے ملک میں ضلع سطح کی بہترین پہل کے لئے ای گورننس 2014-15قومی ایوارڈ کے لئے جموں و کشمیر کو منتخب کرلیا ۔ ایک سرکاری ترجمان نے آج یہ بات کہی ۔ یہ ایوارڈ پراجکٹ ای پنچایت کے لئے مشترکہ طور پر ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ شاہد اقبال چودھری اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ ریاستی جوگیندر سنگھ رائے کو دیاجائے گا ۔ پراجکٹ کے تحت پنچایتوں کے نظام کو غیر مرکوز کرنا شامل ہے جو ریاست میں سرویس ڈیلیوری کے ساتھ قائم کیا گیا ہے اور یہ بلاکس سطح سے پنچایت سطح تک تبدیل کردیا گیا ہے ۔ یہ ایوارڈس30-31جنوری2015ء کو گاندھی نگر میں منعقد شدنی ای گورننس پر18ویں کانفرنس کے دوران پیش کئے جائیں گے۔ پنچایت کو اسپاٹ اسٹڈی کے لئے53امیدوار وں میں سے چنا گیا ہے جس کو22دسمبر 2014ء کو نئی دہلی میں فائنل میں پہنچنے والے 9افراد کی جانب سے پیشکشی کے بعد پرائس واٹر کوپرس لمٹیڈ اور انتظامی اصلاحات کے محکمہ دفتر وزیر اعظم کی جانب سے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔ ان ایوارڈس کو سکریٹری انتظامی اصلاحات کی زیر صدارت جیوری کی جانب سے منظوری دی گئی ہے اور یہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد عطا کئے جائیں گے جو وزارت عملہ جات ، محکمہ انتظامی اصلاحات کے صدر ہیں ۔

Jammu and Kashmir gets National Award for e-Governance

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں