ایئر ایشیا کے بلیک باکس کا پتہ چلانے کا دعویٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-10

ایئر ایشیا کے بلیک باکس کا پتہ چلانے کا دعویٰ

جکارتہ
رائٹر
ایئر ایشیا کے مسافر برادر جٹ کے بلیک باکس کی تلاش میں مصروف انڈونیشیا تلاشی و بچاؤ کار ی ٹیم نے بتایا کہ اس کی ٹن ٹن کی آوا ز سے بلیک باکس کے مقام موجودگی کا پتہ چل گیا۔ 12دن قبل طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا تھا جس کے نتیجہ میں162افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ اب تک48نعشیں برآمد کی جاچکی ہیں جن میں سے2مسافرین اپنی نشست پر بیٹھے مردہ پائے گئے اسے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سفیٹی کمیٹی کے ایک رکن سنشوسمر سایوگو نے بتایا کہ آواز سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ بلیک باکس اپنے مقام پر(طیارہ کے عقبی حصہ میں) نہیں ہے تاہم ہمیں یہ اطلاع ضرور ملی کہ پنگرڈمیکٹر نے پنگس(ٹن ٹن کی آواز) کا پتہ چلالیا ہے جو بلیک باکس سے نکلتی رہتی ہے ۔ ہمیں امید ہے کہ یہ بلیک باکس ہی ہے اور خدا کرے ایسا ہی ہو ۔ پنگ کلاں بن سے اے ایف پی نے درایں اثناء اطلاع دی کہ تلاشی مہم ہیڈ کوارٹرس میں ایک عہدیدار ایس بی شیر یالی نے بتایا کہ ایک جہاز اپنی تلاشی مہم میں کامیاب ہوا تاہم بلیک باکس طیارہ میں ہونے کے بجائے اس کے عقبی حصہ کے قریب ہی کہیں پڑا ہے ۔ اب غوطہ خوروں کی ٹیم اس تک پہنچنے کی کوشش کرے گی ۔ صرف غوطہ خورہی اس کے ہونے کے مقام کی توثیق کرسکتے ہیں ۔ چہار شنبہ کو طیارہ کا عقبی حصہ سمندر کی تہہ میں الٹا پڑا ملا تھا ۔ تلاشی بچاؤ کار ایجنسی سربراہ فرانسکس باسبنگ کوٹیلٹو نے بتایا کہ ان کے خیال سے بلیک باکس( فلائٹ ریکارڈر) اپنے مقام پر ہی موجود ہے ۔ طیارہ کے عبقی حصہ کو ہیلی کاپٹرس کی مدد سے باہر نکالنے کی کوششیں ہورہی ہیں اور اس مقصد کے لئے خصوصی غبارے استعمال کئے جائیں گے ۔
غوطہ خوروں کی ٹیم طیارہ کے عقبی حصہ کو رسیوں سے باندھنے کی کوشش کررہی ہے جس کے بعد طیارے کے ملبہ کو باہر نکالنے کے لئے2نوعیت کے طریقہ کار استعمال کئے جائیں گے ۔ پانی پر تیرنے والے غباروں کے ساتھ ساتھ کرینس بھی استعمال میں لائے جائیں گے تاکہ طیارہ کے عقبی حصہ کو کوئی نقصان نہ پہنچے ۔ صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران انہوں نے مزید بتایا کہ احتیاط کی اصل وجہ یہ ہے ہم ہنوز یہ باور کرتے ہیں کہ بلیک باکس اپنے مقام پر ہی ہے۔2نعشیں ایسی بھی برآمد ہوئیں جو ہنوز نشست سے بندھی تھیں جب کہ ٹیلی ویژن پر یہ اطلاع دی گئی کہ ایک ایسی نشست بھی دستیاب ہوئی جو کاک پٹ میں رہتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بلیک باکس کے ساتھ ساتھ نعشوں کی بازیابی ہماری اولین ترجیح ہے ۔ متاثرین کے رشتہ داروں نے بھی حکام سے یہی درخواست کی ہے کہ باقیات کی بازیابی کو اولین ترجیح دی جائے۔ انڈونیشیا ایئر ایشیا حادثہ کے بعد سے حکام کے زیر دباؤ ہے ۔ انڈونیشیا ایئر ایشیا میں ملائشیا کی49فیصد شراکت داری ہے۔ وزارت ٹرانسپورٹ نے ایئر لائن کو سورابابا ، سنگا پور لائسنس معطل کرتے ہوئے یہ وضاحت کی ہے کہ اسے سرف پیر، منگل ، جمعرات اور ہفتہ کے روز ہی اس روٹ پر پرواز کی اجازت ہے ۔ وزارت نے ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ طیارہ نے اتوار کو پرواز کی تھی ۔ حادثہ کا حقیقی سبب ہنوز معلوم نہیں ہوسکا ہے تاہم حکام نے بتایا کہ علاقہ میں سمندری موسمی طوفان عام ہیں اور شاید یہ بھی حادثہ کی ایک وجہ ہو۔

Pings detected from black box of AirAsia Flight 8501

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں