امریکی معاشی بحران کا دور ختم معیشت کی بحالی حقیقی - اوباما - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-09

امریکی معاشی بحران کا دور ختم معیشت کی بحالی حقیقی - اوباما

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکی معیشت کے دوبارہ مضبوط ہونے اور ملازمتوں کے مواقع میں فروغ سے حوصلہ مند صدر بارک اوباما نے کہا کہ بحران کا دور ختم ہوا اور اب ہمیں پیچھے مڑ کر دیکھنے ی ضرورت نہیں ۔ اوباما نے مشیگن میں ہم وطنوں سے معاشی بحالی کو خوش آمدید کہنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی موجودہ حوصلہ مند صورتحال حقیقی ہے اور دوسروں کی باتوں پر کان دھرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ہمارے ہاتھوں میں بہترین پتے ہیں اور ہم اپنا کھیل کرہ ارض پر کسی بھی دوسرے ملک کی طرح ہوشیاری سے کھیل رہے ہیں ۔ ہمیں اس بات پر فخر وناز کے اظہار کا پورا حق ہے کہ ہم نے اس مقام تک پہنچنے کے لئے سخت محنت کی ، جس کا ثمر اب ہمیں حاصل ہورہا ہے ۔ مدو جزر کا اب نام و نشان بھی نہیں اور پانی پرسکون ہے ۔ بحران کا دور ختم ہوا اور ہمیں پس پشت دیکھنے کی ضرورت باقی نہ رہی۔ اگر ہم سب متحد ہوکر اپنی سرگرمیوں میں مصروف ہوجائیں تو ہم یقینی طورپر اس مقام پر پہنچ جائیں گے کہ صرف چند افراد ہی نہیں بلکہ پوری قوم ہی استفادہ کرسکے گی ۔ میں نے اپنے ہم وطنوں کو حالات سے آگاہ کرنے کے لئے اسٹیٹ آف دی یونین اجلاس کا انتظار نہیں خیا۔ میں نے اسی ہفتہ اپنے حالات کو بہتر بنانے اور ملک کو مزید ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے طور طریقوں پر بات چیت شروع کردی۔ اوباما رواں ہفتہ ملک کے دیگر علاقوں کے دورہ کے دوران عوام سے خطاب کریں گے ۔ اوباما نے یہ بھی کہا کہ آٹو صنعت نے یہ ثابت کردیا ہے کہ معیشت کی بحالی عین ممکن ہے او ر موٹر سٹی(ڈیٹر رائیٹ) میں یہ بات بالکل نمایاں ہے ۔ اوباما نے یہ بھی کہا کہ نئے سال کے قرار داد میں یہ بھی شامل ہے کہ ہم ہر امریکی کو اس بات کا احساس دلائیں گے کہ ہمارے حالات معمول کے مطابق ہیں اور اس میں شک کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ کہ ہم نئے سال کی نئے اعتماد کے ساتھ داخل ہورہے ہیں کہ امریکی معیشت ایک بار پھر بحال ہورہی ہے ۔1990ء کے بعد ملازمتوں میں فروغ گزشتہ سال نمایاں رہا اور ایک مسرت بخش پیام ہے ۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ گزشتہ57مہینوں کے دوران نجی شعبہ میں ہم نے ملازمتوں کے11ملین مواقع فراہم کئے ۔2010ء کے بعد ہم نے یوروپ اور جاپان کے مقابلہ سب سے زیادہ افراد کو ملازمت پر بحال کیا۔ امریکہ کا مینو فیکچرنگ شعبہ10سال کے بعد ایک بار پھر ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کررہا ہے اور ایک لاکھ افراد کو ملازمتیں دی گئی ہیں ۔

US economic crisis over, Obama

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں