ہند روم کشیدگی پر بان کیمون کا اظہار تشویش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-10

ہند روم کشیدگی پر بان کیمون کا اظہار تشویش

اقوام متحدہ
پی ٹی آئی
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بانکی مون نے دورہ ہند سے چند دن قبل بحری جوانوں کے معاملہ پر نئی دہلی اور روم کے مابین جھگڑے پرتشویش کا اظہار کیا اور دونوں ممالک پر زور دیا کہ اس سلسلہ میں اتفاق رائے کے ساتھ کسی حل کو تلاش کیاجائے ۔ بان کی مون کی ترجمان اسٹیفانی دوجارک نے کہا کہ سکریٹری جنرل کو اس بات پر تشویش ہے کہ بحری جوانوں کا معاملہ ہنوز حل نہیں ہوپایا ہے ۔ جس سے2اہم رکن ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے ۔ بانکی مون نے اس اندیشہ کا اظہار کیا کہ اس معاملہ سے امن اور بین الاقوامی سلامتی کے لئے دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ واضح رہے کہ بانکی مون 10تا13جنوری ہندوستان کا دورہ کریں گے ۔ اس دوران وہ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی ، نریندر مودی اور وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کریں گے ۔ واضح رہے کہ2012ء میں اطالوی بحریہ کے2جوانوں پر ہندوستانی ریاست کیرالہ میں 2ماہی گیروں کو قتل کرنے کا الزام ہے ۔

UN chief 'concerned' over marines dispute between India, Italy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں