پی ایم ایل نواز جماعت کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے طالبان کو ہدایت - ملا فضل اللہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-10

پی ایم ایل نواز جماعت کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے طالبان کو ہدایت - ملا فضل اللہ

اسلام آباد
پی ٹی آئی
تحریک طالبان پاکستان سربراہ نے جنگجوؤں کو نواز شریف کی حکمراں جماعت کے ارکان کو نشانہ بنانے کی ہدایت دی ہے ۔ نواز شریف حکومت نے دہشت گردوں کی سزائے موت پر عمل آوری کے حکم التوا کو واپس لے لیا تھا۔ تحریک طالبان سربراہ ملا فضل اللہ نے ایک ریڈیو پیام میں کہا کہ مجاہدین سے پی ایم ایل(نواز) قائدین پر زیادہ سے زیادہ زک پہنچانے کی درخواست کرتا ہوں ، ویڈیو کی فلم بندی افغانستان میں فضل اللہ کے مقام روپوشی پر ہونے کا خیال ظہار کیا گیا ۔ ویڈیو پیام میں یہ بھی کہا گیا کہ میں نواز شریف پر یہ واضح کردینا چاہتا ہوں کہ پہلے ہم باشا خان (سرحدی گاندھی) کی عوامی تشکیل پارٹی کے مخالف تھے تاہم اب میں جہاد سے وابستہ تمام مجاہدین کو پی ایم ایل(نواز) کو نشانہ بنانے کی ہدایت دیتا ہوں ۔ باور کیاجاتا ہے کہ ملا فضل اللہ افغانستان کے صوبہ کنار کسی مقام پر روپوش ہیں ۔ 40سالہ ملا فضل اللہ ریڈیو ملا کی عرفیت سے بھی مشہور ہیں اور وادی سوات میں وہ کبھی طالبان قائد ہوا کرتے تھے ۔2013ء میں حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد وہ طالبان سربراہ مقرر ہوئے تھے ۔ حکومت خیبر پختونخوا ہ نے ان کے سر پر ایک کروڑ روپے کا اعلان کررکھا ہے ۔ پی ایم ایل(نواز) حکومت یا پارٹی نے اس دھمکی آمیز ویڈیو پر کوئی تبصرہ ہنوز نہیں کیا ہے ۔

Taliban chief Mullah Fazlullah orders militants to target Nawaz Sharif’s party

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں