زیادہ بچے پیدا کرنے پر ترغیبات - ترک حکومت کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-10

زیادہ بچے پیدا کرنے پر ترغیبات - ترک حکومت کا اعلان

انقرہ
یو این آئی
ترکی میں آبادی کی شرح میں ناکافی اضافہ کے تناظر میں رجب طیب اردگان کی حکومت نے کل ایک نئے منصوبہ کا اعلان کیا ہے ، جس کا مقصد شادی شدہ جوڑوں کو زیادہ بچے پید اکرنے کی ترغیب دینا ہے ۔ ترک وزیر اعظم احمد داؤد اگلو نے انقرہ میں اس ویلفیئر پروگرام کا اعلان کیا۔ اس پروگرام کے تحت بچے کی پیدائش پر والد ین کو مختلف مالیاتی فوائد حاصل ہوں گے ۔ جب کہ پہلی بار ماں بننے والی خاتون کو خصوصی یادگار ی سونے کے سکے بھی بطور تحفہ دئیے جائیں گے ۔ اردگان قبل ازیں بھی ترک خواتین پر بچوں کی کثرت کے حوالے سے اپنے جذبات کا کھلے عام اظہار کرچکے ہیں ۔ دسمبر میں انہوں نے کہا، ایک بچے کا مطلب ہے تنہائی، دو کامطلب ہے مقابلہ، تین کا مطلب توازن جب کہ چار کا مطلب ہے کثرت ۔ ترک حکومت کے ویلفیئر منصوبہ کے مطابق ماؤں کو بچے کی پیدائش کے موقع پر تنخواہ سمیت میٹرنٹی چھٹیاں ملیں گی ۔ اس کے بعد بچے کے5برس کی عمر تک پہنچنے تک مائیں پارٹ ٹائم بھی کام کرسکیں گی ۔ اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے پیسے دئیے جائیں گے ۔ بچے کی پیدائش پر جوڑے کو600ترک ریال تک کی رقم دی جائے گی ۔ جب کہ ایسے ماں باپ جن کے ایک سے زیادہ بچے ہوں گے انہیں زیادہ رقم دی جائے گی ۔ داؤد اوگلو کے مطابق نئے اقدامات اس لئے ضروری تھے کیونکہ اگر آبادی بڑھتی ہوئی عمر کے مسئلے کو حل نہ کیا گیا تو ملک کا اقتصادی مستقبل خطرے میں پڑ سکتاہے ۔

Turkey Unveils Plan for More Babies, Offers Incentives to Parents

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں