ایرہ گڈہ میں تلنگانہ کے لیے نئی سکریٹریٹ کی تعمیر کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-31

ایرہ گڈہ میں تلنگانہ کے لیے نئی سکریٹریٹ کی تعمیر کا فیصلہ

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
تلنگانہ کابینہ کا آج اجلاس منعقد ہوا جس میں نیکلس روڈ پر واقع موجودہ سکریٹریٹ کو ایرہ گڈہ چیسٹ ہاسپٹل منتقل کرنے منظوری دی گئی ہے ۔ اس مقصد کے لئے تعمیری کام انجام دینے 150کروڑ روپے جاری کیے گئے ۔ نئی سکریٹریٹ عمارت ایک سال میں مکمل ہوگی ۔ ایرہ گڈہ چیسٹ ہاسپٹل میں سکریٹریٹ عمارت اور تمام محکمہ جات کے دفاترہوں گے جو عوام کے لئے سہولت بخش ہوں گے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ سکریٹری عمارت واستوکے خلاف ہے ۔ کابینی فیصلے کے بعد چیف منسٹر نے یہ بات بتائی ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ اگر ڈاکٹرس اور دیگر ملازمین جو وقار آباد نہیں جانا چاہتے ہیں جہاں چیسٹ ہاسپٹل منتقل کیاجارہا ہے تو انہیں حیدرآباد میں مختلف محکمہ جات میں کام کرنے کی اجازت دی جائے گی ۔ کابینہ نے ایک اور بڑا فیصلہ کرتے ہوئے فیس باز ادائیگی اور اسکالر شپ کے لئے فاسٹ اسکیم کو برخواست کردیا ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ اسکالر شپ اور فیس باز ادائیگی کی موجودہ اسکیم جاری رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ فیس باز ادائیگی بقایاجات جو3تا4سال سے زیر تصفیہ ہیں ان کی یکسوئی کردی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ قطعی ادائیگی862کروڑ روپے جاری کردئیے گئے ہیں ۔ کابینہ نے اراضی کو باقاعدہ بنانے کی اسکیم میں نرمی پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ125مربع گزسے کم اراضی رکھنے والوں سے اراضی کو باقاعدہ بنانے کی1.75لاکھ درخواستیں حیدرآباد، سکندرآباد اور رنگا ریڈی سے وصول ہوئی ہیں۔ باقاعدگی مفت کی جائے گی اور20فروری سے پٹے تقسیم کئے جائیں گے ۔ کابینہ نے125 مربع گز سے زائد اور150مربع گزر تک رقبے کے قابضین کے لئے بھی قواعد میں نرمی کا فیصلہ کیاہے۔ انہیں10فیصد مارکٹ قیمت125مربع گز سے زائد رقبہ پر ادا کرنا ہوگا ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ125مربع گز سے250مربع گز تک اراضی کو باقاعدہ بنانے 25فیصد مارکٹ قدرادا کرنا ہے جب کہ قبل ازیں انہیں مارکٹ قدر سے50فیصد اداکرنے کو کہا گیا تھا۔ اسی طرح250مربع گزسے500مربع گز کے قابضین کو مارکٹ قدر کا 50فیصد ادا کرنا ہوگا جب کہ قبل ازیں انہیں75فیصد ادا کرے کے لئے کہا گیا تھا ۔500مربع گز سے زائد اراضی کے قابضین کو مارکیٹ قیمت کا75فیصد دو یا تین اقساط میں ادا کرنا ہوگا ۔ پہلی قسط 10مارچ تک ادا کرنا ہے اس وقت تک استفادہ کنندگان باقاعدگی کے لئے درخواست دے سکتے ہیں ۔

Telangana cabinet gives nod for new Secretariat at Erragadda

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں