سونیا گاندھی پر کتاب کی آج رسم اجراء کو کوئی امتناع نہیں - ناشر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-17

سونیا گاندھی پر کتاب کی آج رسم اجراء کو کوئی امتناع نہیں - ناشر

نئی دہلی
آئی اے این ایس
رولی بکس نامی پبلشر ، صدر کانگریس سونیا گاندھی کی سوانح حیات کی رسم اجراء کی تیاریاں کررہا ہے ۔ پبلشر نے آج بتایا کہ اس کتاب پر ہندوستان میں کبھی امتناع عائد نہیں کیا گیا لیکن اس کتاب کے اسپینی پبلشر کا ایہ احساس تھا کہ2008ء میں اسے شائع کرنے ماحول موزوں نہیں تھا ۔ اسپینی مصنف جاویر مورو کی تحریر کردہ کتاب’’مائی ریڈ ساری‘‘ کو ہفتہ کے دن یہاں جاری کیا جائے گا۔ یہ کتاب2008ء میں پہلی مرتبہ اسپین میں شائع ہوئی تھی اور یوروپی و بین الاقوامی بازاروں میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب بن گئی تھی۔ بہر حال جب پبلشر نے اسے ہندوستان میں شائع کرنے کا فیصلہ کیا تو انہیں کانگریس کی جانب سے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا جس نے اس سوانح حیات کو مکمل طورپر تخیلاتی اور من گھڑت بات چیت پر مبنی قرار دیا تھا۔ رولی بکس کے پبلشر وسی ای اوپرمود کپور نے بتایا کہ یہ کہنا غلط ہوگا کہ اس کتاب پر ہندوستان میں امتناع عائد کیا گیا تھا ۔ ہمارے ادارہ کو بھی کسی دباؤ کا سامنا کرنا نہیں پڑا ۔ دراصل اسپینی پبلشرس نے اس احساس کا اظہار کیا تھا کہ اس وقت اس کتاب کی اشاعت کے لئے ماحول درست نہیں ہے ۔

'Sonia's book never banned, it wasn't allowed to publish', Publisher

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں