پاکستان میں مخالف چارلی ہبڈو احتجاج کے دوران تشدد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-17

پاکستان میں مخالف چارلی ہبڈو احتجاج کے دوران تشدد

کراچی
رائٹر/ پی ٹی آئی
پاکستان کے جنوبی شہر بندرگاہ کراچی میں آج فرانسیسی قونصل خانہ کے باہر تقریباً200احتجاجیوں کو منتشر کرنے پاکستانی پولیس نے آنسو گیس کے شل برسائے اور ہوائی فائرنگ کی۔ بتایاجاتا ہے کہ مظاہرین، فرانسیسی گستاخ ہفتہ وار چارلی ہبڈو کے خلاف احتجاج کررہے تھے ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ سے متعلق کارٹونس پر عوام کے مظاہرہ نے پر تشدد موڑ اختیار کرلیا ۔ گزشتہ ہفتہ پیرس میں3روز تک ہوئے تشدد میں17افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ دو روز قبل چارلی ہبڈو کی دوبارہ اشاعت کے پہلے ایڈیشن میں پھر ایک گستاخانہ کارٹون شائع کیا گیا ۔ بتایاجاتا ہے کہ آج سہ پہر کراچی میں فرانسیسی قونصل خانہ کے باہر جمع بیشتر طلباء نے نعرے لگائے اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ مظاہرین ، تشددپر اتر آئے ۔ پولیس نے اس علاقہ تک پہنچنے والے کئی راستے بند کردئیے ۔ پی ٹی آئی کے بموجب فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے فوٹو جرنلسٹ آصف حسن جو مظاہرہ کی رپورٹنگ کررہے تھے ، گولی لگنے سے زخمی ہوگئے ۔
آنسو گیس کے شل لگنے سے3مظاہرین بھی زخمی ہوگئے ۔ کراچی کے جناح ہاسپٹل کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ گولی فوٹو جرنلسٹ کے شش میں لگی اور سینہ کے پار ہوگئی ۔ تاہما س جرنلسٹ کی حالت فوری خطرہ سے باہر بتائی جاتی ہے۔ موصولہ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کے طلباء ونگ سے تعلق رکھنے والے مظاہرین ، فرانسیسی قونصل خانہ کی طرف بڑھ رہے تھے ۔ کہ پولیس کے ساتھ طاقت آزمائی کی نوبت آگئی ۔ مظاہرین کی تعداد ہزاروں میں تھی جن میں ممنوعہ لشکر طیبہ کے جماعت الدعوۃ ونگ کے کارکن بھی شامل تھے ۔ لشکر طیبہ نے آج یوم سیاہ منایا اور بعد نماز جمعہ ، ہفتہ وار کے خلاف ملک گیر احتجاج منظم کئے ۔ پشاور اور ملتان میں فرانسیسی پرچم نذر آتش کئے گئے ۔ اسلام آباد اور لاہور میں بھی احتجاجی ریالیاں منظم کی گئیں ۔ کل ہی وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان قومی اسمبلی نے ہفتہ وار چارلی ہبڈو میں کارٹونوں کی اشاعت کی مذمت کی تھی۔ رائٹر کے رپورٹر نے بتایا کہ بعض مظاہرین بندوقوں سے مسلح نظر آرہے تھے اور ان میں سے بعض نے فائرنگ کی ، سیکوریٹی فورسس نے ہجوم کو فرانسیسی قونصل خانہ کی طرف بڑھنے سے روکنے کی کوشش کرتے ہوئے آبی توپیں اور آنسو گیس کے شل برسائے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اے ایف پی کا فوٹو گرافر تصادم میں زخمی ہوگیا ۔ کراچی کے سینئر پولیس عہدیدار عبدالخالق شیخ نے بتایا کہ ’’اے ایف پی کا فوٹو گرافر آصف حسین ، احتجاجیوں کی فائرنگ کے نتیجہ میں زخمی ہوا ۔ پولیس نے فائرنگ نہیں کی ۔ کم از کم3زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔

Anger at Charlie Hebdo Turns Violent in Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں