روس ہندوستان کا ہمہ وقتی دفاعی شراکت دار - وزیراعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-22

روس ہندوستان کا ہمہ وقتی دفاعی شراکت دار - وزیراعظم مودی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج روس کے وزیر دفاع سر گئی شولو سے ملاقات کی دوران کہا کہ روسی صدر ولادیمیرپوٹین کے گزشتہ ماہ دورہ ہند سے ہندوستان ہر وقت کے ساتھ خصوصی اہمیت کا حامل دفاعی حکمت عملی کے شراکت دار ممالک روس اور ہندوستان میں ایک نئی تحریک پیدا ہوئی ہے۔ وزیر اعظم نے صدر پوٹین کے دسمبر2014ء کے دورہ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی آمد کے موقع پر دونوں ممالک نے تیل، گیاس ، دفاع، سرمایہ کاری جیسے20شعبوں پر معاہدوں پر دستخط کئے تھے۔ جس سے ہندوستان کی خصوصی دفاعی شراکت دار کے استھ تعلقات میں مزید مستحکم ہوئے ۔ روس نے ہندوستان میں مزید12نیو کلیرری ایکٹرس قائم کرنے پر راضی ہوگیا ہے ۔ اس کے علاوہ دوہری استعمال کے قابل عصری ہیلی کاپٹروں کی تیاری میں بھی مدد دینے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہین ۔ مودی نے پوٹین کے ساتھ مشترکہ میڈیا ملاقات کے دوران روس کو ہندوستان کی طاقت کا ستون قرار دیا تھا ۔ مودی نے ہندوستان دفاعی حکمت عملی کا شراکت دار ہنوز دفاعی شراکت دار بھی برقرار رہے گا ۔ وزیر اعظم نے سر گئی شولو سے مزید کہا کہ وہ اس سال روس کے دورہ کا منصوبہ بنارہے ہیں ۔ اس کے بعد7ویں بریکس اجلاس اور ہند۔ روس سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ دفتر وزیر اعظم سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ روس کے وزیر دفاع سرگئی شولو ٹیکنیکل اور فوجی تعاون کے لئے بین حکومت کمیشن کے14ویں اجلاس میں شرکت کے لئے یہاں آئے ہوئے ہیں ۔ اس اجلاس کے شریک صدر ہندوستان کے وزیر دفاع بھی ہیں۔

آئی اے این ایس کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب ہندوستان نے روس کو اس بات کی دعوت دی کہ وہ دفاعی صنعت میں ہندوستان کی جانب سے شروع کردہ ، میک ان انڈیا ، پروگرام سے فائدہ اٹھائے ، مرکزی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے چہار شنبہ کے دن یہ بات کہی ۔ روسی وفاق کے وزیر دفاع سرجی شوئیگواور پاریکر کے درمیان ایک اجلاس منقعد ہوا جس میں دونوں ممالک نے یہ اس بات پر بھی اتفاق کرلیا کہ جاریہ پراجکٹس کا روزانہ جائزہ لیا جائے۔ خیال رہے کہ دسمبر میں روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے ہندوستان کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے یہ پیغام دیا تھا کہ ہر وقت کی کسوٹی پر کھری اترنے والی ہند۔ روس حکومت شراکت داری کو صدر پوٹین کے دورہ ہند سے ایک نئی تحریک ملی ہے ۔ نیز سرجی شوئیگو نے قبل ازیں آج یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کی ۔ خیال رہے کہ سرجی شوئیگو ،انٹر گورنمنٹل کمیشن آن ملٹری اینڈ ٹکنیکل کو آپریشن کے چودھویں اجلاس میں شرکت کی غرض سے ہندوستان آئے ہیں ۔ اس اجلاس کی مشترکہ صدارت ہندوستان کے وزیر دفاع بھی کریں گے ۔

Russia to remain India's most important defence partner: Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں