فلم - میسنجر آف گاڈ - کی منظوری پر تنازعہ میں شدت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-17

فلم - میسنجر آف گاڈ - کی منظوری پر تنازعہ میں شدت

نئی دہلی
پی ٹی آئی
فلم’’میسنجر آف گاڈ‘‘ (ایم ایس جی) کی منظوری پر پیدا شدہ تنازعہ نے آج شدت اختیار کرلی جب کہ سنسر بورڈ کی صدر نشین لیلا سیمسن جنہوں نے استعفیٰ دے دیا تھا کہ تائید میں بورڈ کی ایک اور رکن ایرا بھاسکر نے بھی مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ حکومت نے سنسر بورڈ کی کارکردگی میں دباؤ یا مداخلت کے لئے الزامات کو مسترد کردیا۔اسی دوران پنجاب اور ہریانہ میں انتہائی چوکسی اختیار کی گئی ہے کیونکہ اتوار کو اس فلم کی مجوزہ ریلیز کے خلاف ہریانہ اور دہلی میں احتجاج شروع ہوگیا ۔ متنازعہ طبقہ ڈیرا سچا سودا کے صدر گرمیت رام رحیم سنگھ نے جن پر یہ فلم مبنی ہے گرگاؤں ہریانہ میں ایک پریس کانفرنس میں یہ دعویٰ کیا کہ اس میں کسی بھی مذہب یا طبقہ کو نشانہ نہیں بنایا گیا ہے ، میں نے واضح طور پر یہ کہا ہے کہ میں محض ایک انسان ہوں ، فلم میں جو دکھایا گیا ہے وہ محض کرتب ہیں وہ بظاہر سکھ گروپوں کی جانب سے کی گئی اس تنقید کو مسترد کررہے تھے کہ انہوں نے خود کو بھگوان اور سکھ گرو کی حیثیت سے پیش کیا ہے ۔ اپیلیٹ فلم سرٹیفکیشن ٹریبونل نے اس فلم کی منظوری دی ہے جس کے نتیجہ میں سیمسن سے جنہوں نے کل رات استعفیٰ دے دیا تھا ، اظہار یگانگت کے لئے استعفیٰ دے دینا کا فیصلہ کیا۔ لیلا سیمسن نے سی بی ایف سی کی جانب سے روک دئیے جانے کے باوجود ٹریبونل کی جانب سے اس فلم کی منظوری کی اطلاع ملنے کے بعد اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔ اسی دوران وزیر اطلاعات و نشریات راجیہ وردھن سنگھ راٹھورنے نامہ نگاروں سے کہا کہ ہم فلم سنسر شپ کے بارے میں فیصلہ میں مداخلت نہیں کرتے ، ہم فلم سنسر شپ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں ۔

Row over film MSG snowballs; another censor board member quits

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں