جرمنی میں سنٹرل ریلوے اسٹیشن کی سیکوریٹی میں اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-18

جرمنی میں سنٹرل ریلوے اسٹیشن کی سیکوریٹی میں اضافہ

برلن
پی ٹی آئی
یوروپ میں دہشت گردی کے تعلق سے چوکسی میں اضافہ کے درمیان برلن کی لارڈ ریسڈن میں سنٹرل ریلوے اسٹیشنوں پر سیکوریٹی کے اقدامات میں اضافہ کردیا ہے کیونکہ اسے غیر ملکی انٹلی جنس ایجنسیوں سے یہ اطلاعات ملی ہیں کہ ان کی بنیاد پرست اسلام پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایاجاسکتا ہے ۔ جرمنی کی سراغرساں سرویسز کو بیرونی ممالک کی متعدد شریک ایجنسیوں کی جانب سے کچھ دنوں سے وارننگ موصول ہورہی ہیں کہ مشتبہ جہادی گروپ دور یلوے اسٹیشنوں کو اور ساتھ ہی ساتھ مخالف اسلام ہفتہ وار پرڈریسڈن میں حملوں کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے ۔ ٹی وی نٹ ورک ZDFنے یہ اطلاع دی ہے ۔ غیر ملکی انٹلی جنس سرویسیز نے اپنی وارننگس کو ملنے والی معلومات کی بنیاد پر جاری کئے ہیں جو انہیں ٹیلی فون اور ای میل مواصلات کے ذریعہ اسلامی انتہا پسندوں کے درمیان ہونے والی بات چیت ٹیپ کرنے سے حاصل ہوئی ہیں ۔ دہشت گرد وارننگس کو کل برلن میں صبح کی اولین ساعتوں میں کئے گئے دھاؤں میں دو ترک افراد کی گرفتاری کے بعد سے اور نہ ہی گزشتہ ہفتہ پیرس میں ہفتہ وار کے دفتر پر کئے گئے حملہ سے جس میں17افراد ہلاک ہوئے تھے اس سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ کم از کم ایک شخص جو اس میں ملوث تھا ، مشرقی یورپی ملک قیام کیا ہوا تھا جب پیرس میں حملہ کیا گیا تھا ۔ رپورٹ میں یہ بات بتائی ۔ تمام اشاروں کا احتیاط کے ساتھ جائزہ لیا گیا ہے اور سنگین وارننگس کے بارے میں تیزی سے تحقیقات کی جائیں گی ۔ جرمنی حکام کا تا حال یہ موقف ہے کہ حملوں خے بعد سے اگرچیکہ انتہائی چوکسی سیکوریٹی ایجنسیوں نے اختیار کی ہیں۔ لیکن انہیں ملک میں دہشت گردوں کے حملوں کے بارے میں کوئی مثبت منصوبہ کی اطلاع نہیں ہے ۔

Report: Terrorists targeting train stations in Germany

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں