چارلی ہبڈو کے کارٹون اسلام کی اہانت - افغان صدر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-18

چارلی ہبڈو کے کارٹون اسلام کی اہانت - افغان صدر

کابل
اے ایف پی
افغان صدر اشرف غنی نے فرانس کے میگزین چارلی ہیبڈو کی جانب سے سر ورق پر پیغمبر اسلام حضرت محمد صلعم کے کارٹون کی اشاعت کی پرزور مذمت کی اور کہا کہ مسلمانوں کے لئے یہ ناقابل قبول ہے ۔ اشرف غنی نے کہا کہ کارٹون اسلام کی اہانت ہے اور صدارتی محل سے جاری کردہ پیام میں یہ بات بتائی گئی ۔ واضح رہے کہ کارٹوں کی اشاعت پر مسلم بندوق برداروں نے میگزین کے دفتر پر حملہ کردیا تھا جس میں12افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ طنزیہ ہفتہ وار کے نئے سرورق پر کارٹون کی اشاعت سے تمام مسلم دنیا میں برہمی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ پاکستان ، نائیجیریا، ترکی میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور اسلا م اس قسم کی حرکت کو ممنوعہ قرار دیا گیا ہے ۔ صدر غنی نے افغان عوام کی جانب سے اس کی مذمت کی اور کہا کہ یہ اہانت آمیز کارروائی ہے اور بتایا مذہبی اقدار کی بے حرمتی کے متراف ہے اور محل سے جاری کردہ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ جریدہ کا فیصلہ غیر ذمہ دارانہ ہے ۔ چہار شنبہ کو چارلی ہیبڈو کے شمارہ اور سعید کوشی برادران کی جانب سے12افراد کو ہلاک کئے جانے کے بعد پہلا واقعہ ہے جب کہ انہوں نے7جنوری کو پیرس میں میگزین کے دفتر پر حملہ کردیا تھا ۔ اشرف غنی نے دفتر پر کئے گئے حملہ کی بھی مذمت کی اور اسے گھناؤنی حرکت سے تعبیر کیا۔

Afghan President: Charlie Hebdo Cartoon “Insult to Islam”

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں