رگھو راجن کو گورنر آف دی ائیر کا ایوارڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-14

رگھو راجن کو گورنر آف دی ائیر کا ایوارڈ

ممبئی
آئی اے این ایس
برٹش میگزین سنٹرل بنکنگ کی جانب سے ریزروبنک آف انڈیا کے گورنر راجن کو گورنر آف دی ائیر کا اعزاز دیا گیا ۔ ہندوستان کے معاشی مسائل پر گہری سوچ اور بہترین قیادت پر برٹش میگزین نے ریزوبنگ آف انڈیا کے گورنر راجن کو ’’گورنر آف دی ایئر‘‘ کے اعزاز سے نوازا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سنٹرل بنکنگ ایڈیٹر کرسنوفر جفری نے لندن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریزوبنک آف انڈیا کے گورنر کی حیثیت سے راجن نے اپنے پہلے سال ہی میں بنک کی نظم و ضبط اور ان نقطہ نظر متاثر کن رہا ہے ۔ نیزا نہوں نے کہا کہ راجن نے اپنے فیصلہ کن پالیسی پر قابل اعتماد اقدامات ، تجزیہ اور بنیادی وجوہات پر گہری نظر اور ہندوستانی معیشت کو مضبوط و مستحکم بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔ میگزین نے راجن کے متعلق کہا کہ2007-8سالوں کے درمیان عالمی معیشت کو مالی بحران سے انہوں نے خبردار کیا تھا اور معیشت کی بحالی کے سلسلے میں ان کی نمائندگی کافی اہمیت کی حامل رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ریزروبنک کے گورنر راجن نے برٹش میگزین کے ایوارڈ کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ ریزروبنک اور اس کے عملے کی کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔ جنہوں نے ہماری معیشت کو معاشی استحکام میں لانے کی بہت کوشش کی ہے ۔ یاد رہے کہ یہ ایوارڈ12مارچ کو لندن میں پیش کیا جائے گا۔

Raghuram Rajan named Governor of the Year in Central Banking Awards 2015

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں