بی جے پی کے ساتھ کوئی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ - نیشنل کانفرنس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-14

بی جے پی کے ساتھ کوئی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ - نیشنل کانفرنس

سری نگر
پی ٹی آئی
نیشنل کانفرنس کے کارگزار صدر عمر عبداللہ نے آج کہا کہ وادی کے تمام پارٹی امیدواروں نے جنہوں نے حال ہی میں منعقدہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا پارٹی کے اس موقف کی تصدیق کی ہے کہ حکومت کی تشکیل کے لئے بی جے پی سے کوئی اتحاد نہ کیاجائے ۔ عمر عبداللہ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر لکھا کہ کشمیر کے نیشنل کانفرنس کے تمام امیدواروں سے ملاقات کی گئی جو کہ انتہائی سیر حاصل رہی ۔ پارٹی نے جو لائن اختیار کی ہے امیدواروں کی جانب سے اس کی توثیق پر خوشی ہوئی ہے۔ سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر نے کل پارٹی کے تمام امیدواروں کے ایک اجلاس کی صدارت کی تھی جس کا مقصد ریاست میں پائی جانے والی سیاسی صورتحال پر غوروخوض کرنا تھا۔ پارٹی کے کور گروپ نے کل یہ فیصلہ کیاتھا کہ وہ حکومت کی تشکیل کے لئے بی جے پی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی تاہم اس مقصد کے لئے پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی تائید کرنے سے متعلق اپنی پیشکش کا اعادہ کیا۔

No alliance with BJP, NC offers support to PDP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں