دنیا کے غریب بچوں کے لئے منیلا میں پوپ فرانسیس کی جذباتی اپیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-19

دنیا کے غریب بچوں کے لئے منیلا میں پوپ فرانسیس کی جذباتی اپیل

منیلا
رائٹر
پوپ فرانسس نے جذباتی انداز میں بچھڑے ہوئے بچوں کے لئے آنسو بہائے ۔انہوں نے آج کہا کہ دنیا کو اس بات کی ضرورت ہے کہ وہ لاکھوں غریب بھوک سے بیتاب بے گھر اور افلاس زدہ بچوں کی حالت زار کی فکر کریں ، یہ سیکھنا ہوگا ۔ بچوں کے ساتھ ایک ریالی کے دوران12سالہ آریس پالمر نے ان سے یہ دریافت کیا کہ کئی بچے اپنے والدین سے بچھڑے ہوئے ہیں اور حالات کا شکار ہیں ۔ جیسا کہ منشیات اور ہم فحاشی سے متاثر ہیں ۔ کیا اس میں بچوں کا کوئی قصور ہے ۔ کیوں لوگ اس سلسلہ میں ہماری مدد نہیں کرتے ؟ لڑکی جیسے بچانے کے بعد چرچ برادری کی جانب سے پناہ دی گئی ہے ۔ وہ اپنے حالت زار کو بیان کرتے ہوئے روپڑی اور پوپ کا خیر مقدم بھی نہیں کرسکی ۔ پوپ نے اس لڑکی کو گلے لگا لیا اور بعد میں اپنی تیار شدہ تقریر کی ۔ یہ ایک واحد لڑکی تھی جس نے اپنے سوالات رکھے، جس کا پوپ کے پاس کوئی جواب نہیں تھا ۔ بہرحال وہ لڑکی اس کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرنے سے قاصر رہی ۔ ارجنٹائن کے پوپ نے کہا کہ بچے کیوں متاثر ہوتے ہیں ۔ اپنے آبائی اسپائینیش ٹاؤن میں تقریر کرتے ہوئے جس کا ترجمہ انگریزی میں کیاجارہا تھا 30ہزار خواتین چرچ کے میدان میں مدعو تھے ۔ میں آپ سے ہر ایک کو اس بات کی دعوت دیتا ہوں کہ اپنے آپ سے سوال کریں ۔ کیا میں نے رونا سیکھا ہے ۔ اور ایک بھوکے لڑکے کو دیکھنے کے بعد مجھے کیوں رونا آتا ہے ، ایک بچہ جو سڑک پر منشیات استعمال کرتا ہے اور ایک بے گھر لڑکا اور اپنے ماں باپ سے بچھڑا ہوا بچہ کیاا نہیں سوسائٹی غلام کے طور پر قبول کرے گی۔بچوں کو فلپائن کے دارالحکومت کی سڑکوں پر گھومتے دیکھاجاسکے گا ، جیسا کہ بیشتر غریب ایشیائی ملکوں میں دیکھا جاتا ہے ۔ وہاں لوگ بھیک مانگ کر اور کچرا اٹھا کر جیتے ہیں ۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ1.2ملین بچے فلپائن کی سڑکوں پر جیتے ہیں ۔ چائلڈ پروٹکشن نٹ ورک فاؤنڈیشن کے بموجب35.1فیصد بچے2009ء سے سطح غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں ۔ گزشتہ سال یہ اعداد و شمار دستیاب ہوئے جس میں33فیصد فلپائن میں سلم علاقہ میں جیتے ہیں۔

Pope Francis Makes Emotional Appeal for World's Suffering Children

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں