اسرائیل کا غیر ملکی طاقتوں سے آئی سی سی فنڈ سے تخفیف کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-19

اسرائیل کا غیر ملکی طاقتوں سے آئی سی سی فنڈ سے تخفیف کا مطالبہ

یروشلم
رائٹر
اسرائیل انٹر نیشنل کریمنل کورٹ کے ممبر ملکوں کو اس لئے اس بات پر ہمنوا بنانے کی کوشش کررہا ہے کہ وہ فلسطینی علاقوں میں جنگی جرائم کی تحقیقات کے لئے ٹریبونل قائم کرنے فنڈ میں تخفیف کرے ۔ یہ بات ایک عہدیدار نے بتائی۔ آئی سی سی پراسیکیوٹر نے کہا کہ جو جرائم گزشتہ سال جون میں ہوئے ہیں اس بات کا پوری آزادانہ اور غیر جانبدارانداز میں جائزہ لیں گے ۔ اس سے عدالت کو اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جولائی، اگست2014کے درمیان ہوئی ہلاکتوں کا جائزہ لینے میں مدد ملے گی ۔ جنگ کے دوران2100فلسطینی اور70اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے ۔ یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب کہ فلسطینی صدر محمود عباس ، امن مذاکرات میں غیر حاضر تھے، اس وقت اسرائیل اور اقوام متحدہ نے اس کی پرزور مخالفت کی تھی، اس وقت ائی سی سی ممبر شپ کے لئے خواہش کی گئی کہ وہ یکم اپریل سے اس کا نفاذ کریں ۔ اسرائیل چاہتا ہے کہ امریکہ کا آئی سی سی سے تعلق نہیں ہے اور امید کرتا ہے کہ عدالت کے لئے فنڈ میں تخفیف کردے جو122ممبر ملکوں سے حاصل کیا گیا ہے ۔ وزیر خارجہ لیبر مین آج یہ بات بتائی ۔ہم ہمارے دوستوں سے یہ مطالبہ کریں گے کہ جو کناڈا، آسٹریلیا اور جرمنی میں ہیں کہ وہ اس کو فنڈ دینا بند کردے ۔ یہ بات انہوں نے اسرائیل ریڈیو کو بتائی ۔ یہ ادارہ کسی کی بھی نمائندگی نہیں کرتا ۔ یہ ایک سیاسی ادارہ ہے اور ایسے چند ہی ممالک ہیں جن کو میں نے ٹیلی فون کالس اس سلسلہ میں کئے ہیں ۔ وہ بھی غور کررہے ہیں کہ اس ادارہ کو برقرار رکھنا منصفانہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملہ کو کینیڈا کے اپنے ہم منصب جان بیرڈ کے سامنے رکھیں گے ، جب وہ یہاں دورہ پر آئے ہوئے ہیں ۔ ایک اور اسرائیلی عہدیدار نے رائٹر کو بتایا کہ اسی قسم کی درخواست جرمنی کو ہی بھیجی گئی ہے جو روایتی طور پر عدالت کا پرزور حامی ہے اور جاپان کے وزیر اعظم شنزوآبے سے بھی ایسی ہی خواہش کی جائے گی جو علحدہ طور پر یروشلم کا دورہ کررہے ہیں اور ان کا ملک آئی سی سی کو سب سے زیادہ مدد فراہم کرنے والا ہے ۔اسلامک گروپ حماس جسے اسرائیل اور مغرب کی جانب سے دہشت گرد گروپ قرار دیا گیا ہے کل آئی سی سی تحقیقات کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ایسا ظاہرہوتا ہے کہ یہودی مملکت کے خلاف مواد فراہم کیاجارہا ہے ۔

Israel lobbies foreign powers to cut ICC funding

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں