لوک پال اور دیگر عہدوں پر تقررات میں عمداً تاخیر نہیں - مملکتی وزیر جتندر سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-19

لوک پال اور دیگر عہدوں پر تقررات میں عمداً تاخیر نہیں - مملکتی وزیر جتندر سنگھ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکزی مملکتی وزیر پرسونل وٹریننگ جتندر سنگھ نے آج ان الزامات کی تردید کی کہ حکومت لوک پال، سنٹرل ویجلنس کمشنر( سی وی سی) اور سنٹرل انفارمیشن کمیشن( سی آئی سی) کے تقرر میں ارادتاً تاخیر کررہی ہے اور کہا کہ یہ تقررات اپنے وقت پر انجام پائیں گے ۔ مرکزی وزیر نے پی ٹی آئی کو دئیے گئے ایک انٹر ویو میں بتایا کہ حکومت نے سی بی آئی کے استحکام اور اس کے آزادانہ اور سہل کارکردگی کو یقینی بنانے کے عہد کی پابند ہے۔ا نہوں نے کہا کہ سی بی آئی ایک آزادانہ تنظیم ہے اور وہ اپنے قواعد و ضوابط کے تحت کام کرتی ہے ۔سی وی سی کا تقرر پرجتندر سنگھ نے کہا کہ اس سلسلہ میں جان بوجھ پر احتیاط یا دیگر قسم کی تاخیر نہیں کی جارہی ہے ۔ سی وی سی کے تقرر کی پہلے ہی کارروائی شروع ہوچکی ہے ۔ اور اس عہدہ پر وقت مقررہ پر تقرر عمل میں آئے گا ۔ جتندر سنگھ نے کہا کہ سی وی سی اور دیگر ویجلنس کمشنرس کے تقر ر کے سلسلہ میں سپریم کورٹ میں مقدمہ زیردوراں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ سپریم کورٹ میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے اس لئے وزارت پرسونل وٹریننگ کو کوئی حکم نہیں دیا گیا ہے ۔ اس بات کی ہدایت دی گئی ہے کہ اس سلسلہ میں ایک اشتہار شائع کریں اس لئے ہم ان ہدایات پر سنجیدگی سے عمل پیرا ہیں اور ہم اس کے لئے ایک وقت مقرر کرلیا ہے ۔ سنگھ نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ کی جانب سے اس بات کی ہدایت ملی کہ تقرر کے مرحلہ کو عدالت عظمیٰ کے علم میں لایاجائے تو اس طرح تقررات میں تاخیر ہوسکتی ہے لیکن تقرر کا مرحلہ آگے بڑھ رہاہے اور تقرر کا عمل مکمل ہوجائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی حالت سنٹرل انفارمیشن کمیشن( سی آئی سی) کے سلسلہ میں بھی ہے ۔ دونوں عہدے سی وی سی اور سی آئی سی گزشتہ4ماہ سے بغیر سربراہ کے کام کررہے ہیں ۔ سنٹر ل ویجلنس کمشنر پردیپ کماراور ویجلنس کمشنر نے اپنی میعاد بالترتیب28ستمبر2014اور 7ستمبر2014ء میں مکمل کرلی ہے ۔ سی وی سی کی سربراہی سنٹرل ویجلنس کمشنر اور دو کمشنرس کرتے ہیں۔ سنٹرل انڈسٹریل سیکوریٹی فورس کے سابق ڈائرکٹر راجیو سی وی سی کے شفافیت کی نگرانی کرنے والے ادارہ کے عبوری سربراہ کی حیثیت سے کارگزار ہیں۔ چیف انفارمیشن کمشنر راجیو ماتھر22اگست2014ء کو اپنی میعاد کی تکمیل کرچکے ہیں ۔ جتندرسنگھ نے کہا کہ پارلیمنٹری کمیٹی جو فی الوقت مخالف کرپشن قوانین میں چند ترمیمات پر غور کررہی ہے کی جانب سے رپورٹ حاصل ہونے کے فوری بعد لوک پال کے صدر نشین اور ارکان کا تقرر عمل میں لایاجائے گا۔
حکومت یہ سمجھتی ہے کہ لوک پال قانون کو بہتر طریقہ سے کارکرد بنانے، شفافیت لانے اور سہل انداز میں کارکردگی کے لئے چند ترمیمات ضروری ہیں ۔ جمہوری قواعد کے لحاظ سے اسے لوک سبھا میں پیش کیاجائے گا ، جہاں اس پر تفصیلی بحث کی جائے گی ۔ لیکن چندارکان یہ چاہتے ہیں کہ اس بل میں ترمیم کے لئے اسے سلیکٹ کمیٹی سے رجوع کیاجائے ۔ جتندر سنگھ نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم اسے آگے نہیں بڑھا سکتے اس لئے ہم نے اسے اسٹینڈنگ کمیٹی سے رجوع کیا ہے ۔ اب ہم اس پر رپورٹ کے انتظار میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ممکن ہو تو ہم اسے پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں متعارف کروائیں گے ۔

Lokpal, CVC, CIC appointments in due course: Jitendra Singh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں