ہندوستان سے باہمی احترام اور برابری کے تعلقات کی خواہش - نواز شریف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-29

ہندوستان سے باہمی احترام اور برابری کے تعلقات کی خواہش - نواز شریف

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستانی ہائی کمشنر برائے ہندوستان عبدالباسط نے آج وزیر اعظم نواز شریف کو امریکی صدر بارک اوباما کے 3روزہ تاریخی دورہ ہندوستان کے ایک دن بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقا ت کے بارے میں بریفنگ دی ۔ میٹنگ میں پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا ملک ہندوستان کے ساتھ باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر تعلقات کا خواہشمند ہے ۔نواز شریف نے کہا کہ خطہ میں دیر پا امن کے لئے ضروری ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات حل کرلیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان ہمارا اہم ہمسایہ ہے اور ہم اس سے باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر معمول کے تعلقات چاہتے ہیں ۔
اسلام آباد
یو این آئی
پاکستان نے کہا ہے کہ سیاسی و اقتصادی مقاصد کے لئے ہند۔ امریکہ کے مابین نیو کلیر سمجھوتہ پر عملدرآمد ہونے سے جنوی ایشیاء میں طاقت کا توازن بری طرح متاثر ہوگا ۔ پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز نے امریکی صدر کے حالیہ دورہ ہند کے دوران ہونے والے معاہدوں اور بیانات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔ دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی قومی سلامتی کے مفادات کے تحفظ کا حق محفوظ رکھتا ہے ۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ ان معاہدوں کے اس کی سلامتی پر طویل المدت اثرات مرتب ہوں گے ۔ رواں ہفتہ امریکہ کے صدر بارک اوباما کے تین روزہ دورہ ہند کے دوران دونوں ملکوں میں سیول نیو کلیئر معاہدہ کی راہ میں حائل اختلافات دورہ کرنے میں خاصی پیشرفت ہوئی تھی ۔ مزید برآں ہندوستان کو نیر کلیئر سپلائرس گروپ کی رکنیت کے علاوہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن بنانے کے سلسلہ میں بھی امریکی لیڈر نے حوصلہ افزا بیانات دئیے تھے ۔ پاکستانی مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایسا ملک جو جموں و کشمیر کے تنازعہ جیسے عالمی اور سلامتی کے معاملہ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی کرتا ہے ، کسی بھی طور سلامتی کونسل میں خصوصی حیثیت کا حقدار نہیں ہے ۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان، ہندوستان کو رکنیت دینے کے لئے نیو کلیر سپلائرس گروپ کی طرف سے کسی ملک کو خصوصی استثنیٰ دینے کی بھی مخالفت کرتا ہے ۔ ان کے مطابق یہ اقدام جنوبی ایشیا کے پہلے سے حساس اسٹراٹیجک استحکام کے لئے مضر ہوگا اور نیو کلیئر سپلائرس گروپ کی ساتھ متاثر کرے گا ۔ بیان میں سرتاج عزیز نے ایک بار پرھ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک اس ضمن میں عالمی برادری کا ایک اہم شرکت دار ہے اور وہ دوسرے سے بھی یہی توقع کرتا ہے کہ وہ اس عالمی خطرے سے نمٹنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ، انہوں نے ہندوستان سے مطالبہ کیا کہ وہ2007ء میں سمجھوتہ ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دے ۔

Want relations with India based on equality, mutual respect: Nawaz Sharif

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں