آئی اے این ایس
ادارہ عالمی صحت نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ ایبولا وائرس بیماری پھیلنے کے نتیجہ میں اب تک8795متاثرین لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ علاوہ ازیں ایبولا وائرس مرض میں مبتلا افراد کی مجموعی تعداد22,057بتائی گئی ۔ اعداد و شمار کے مطابق ایبولا سے متاثر افراد کی تعداد سب سے زیادہ لائبریا میں ہے۔ لائبریا میں8622افراد اس مرض میں مبتلا بتائے گئے جن میں سے3686جانبر نہ ہوسکے ۔ لائبریا کے بعد سائرہ لیون دوسرے مقام پر ہے جہاں10518میں سے8199مریض فوت ہوئے ۔ فہرست میں تیسرے مقام پر گینی ہے جہاں2917میں سے1910مریض فوت ہوئے ۔ مالی، نائجیریا ، سنیگل ، اسپین اور امریکہ میں بھی کیسس رجسٹر ہوئے ہیں ۔
Ebola Death Toll Nears 8,800, Says WHO
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں