سیکوریٹی خدشہ کے تحت پاکستان میں دو ملین سِم کارڈ مسدود - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-31

سیکوریٹی خدشہ کے تحت پاکستان میں دو ملین سِم کارڈ مسدود

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان کی ٹیلی کام ریگولیٹر اتھارٹی نے حکومت کی جانب سے موبائل فون صارفین کی مستند تفصیلات حاصل کرنے کے لئے آغا ز کردہ مہم کے تحت ملک بھر میں 2ملین سم کارڈس کو مسدود کردیا ۔ پاکستان کی ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے) نے اس ماہ کے اوائل میں باؤی میٹرک ویری فیکیشن سسٹم( بی وی ایس) کے ذریعہ103ملین غیر تصدیق شدہ سمس کی تصدیق کے لئے91دن کی مہلت دی تھی۔ یہ اقدام دسمبر میں پشاور اسکول میں قتل عام(جس میں150افراد ہلاک ہوگئے تھے) کے بعد کیے جانے والے سیکوریٹی اقدامات کا حصہ ہے ۔ ڈان نے یہ اطلاع دی ۔ نیشنل اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹکنالوجی اور مواصلات جس کا اجلاس یہاں چہار شنبہ کے روز منعقد ہوا ، کو اطلا ع دی گئی کہ وزارت داخلہ کی جانب سے قائم کئے جانے والا مشترکہ ورکنگ گروپ اس سمت میں12جنوری سے کام کررہا تھا ۔ یہ گروپ پی ٹی اے، وزارت داخلہ، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، نیشنل ڈاٹا بیس ، رجسٹریشن اتھارٹی، وفاقی تحقیقاتی اتھارٹی ، انٹلی جنس بیورو اور موبائل فون آپریٹرس کے ارکان پر مشتمل ہے ۔ امسال12جنوری سے آغاز کردہ اس عمل کے بعد سے پی ٹی اے نے8.72ملین کنکشنز کی دوبارہ تصدیق کی ۔ بی وی ایس کے ذریعہ موبائل فون کنکشنز کی تصدیق کے لئے دی گئی تین ماہ کی مہلت13اپریل کو ختم ہورہی ہے ۔ پی ٹی اے کے چیرمین اسمعیل شاہ نے اسٹینڈنگ کمیٹی کو بتایا کہ’’ اس پیچیدہ کام کے لئے تین ماہ کی مہلت ناکافی ہے، لیکن وزارت داخلہ کی جانب سے یہی ہدایت دی گئی ۔ پی ٹی اے چیرمین نے کہا کہ91دنوں کے اندر تصدیق نہیں کروائی گئی تو سمس کوبلاک کردیا جائے گا۔

Pak telecom regulator blocks over 2 mln SIMs over security

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں